28.1 C
Delhi
مئی 13, 2026
Uncategorized

شملہ مسجد تنازعہ: عمران پر تاپ گڑھی کی قیادت میں مساجد کے ذمہ داران نے کانگریس لیڈر وینو گوپال سے ملاقا ت کی

کانگریس کی حکومت والی کسی بھی ریاست میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے: کے سی وینو گوپال

نئی دہلی:19 ستمبر() ہماچل پردیش کے شملہ میں پیش آئے حالیہ واقعات کے تعلق سے آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں مختلف مساجد کے ذمہ داران اور شہریوں نے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی اور ہماچل پردیش میں مسجد کو لیکر ہوئے تنازعہ کی مکمل معلومات اور حقیقت عمران پرتاپ گڑھی نے کے سی وینوگوپال کو دی۔ میٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر وینوگوپال نے معاملے کو بغور سنا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سے فون پر بات کی اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ہدایت دی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا
کانگریس پارٹی باہمی ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی کے محبت کے نعرے کے ساتھ انصاف کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کسی بھی قیمت پر بی جے پی کی حمایت یافتہ عوام کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اور مرکزی حکومت پوری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے ذاتی حامیوں اور ساتھیوں کو بڑھاوا دے کر ملک کے کونے کونے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔ وہ اشتعال انگیزی کر کے ملک کا ماحول خراب کر رہی ہے۔ کے سی وینوگوپال نے وفد کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے محبت کے پیغام کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی حکومت والی کسی بھی ریاست میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Related posts

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی پر جوش طریقے سے تعلیم کے شعبے میں برابری کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح مخلص: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

مسقط۔18؍ دسمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب میں بھارت میں موجود خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے برادری کو پیغامات اور مبارکباد دیں۔ انہوں نے برادری کے شاندار اور گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمان میں آباد مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے بھارتیوں سے مل کر خوش ہیں اور یہ نوٹ کیا کہ تنوع بھارتی ثقافت کی بنیاد ہے،ایسا قدر جو انہیں کسی بھی معاشرے میں شامل ہونے اور مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بھارتی برادری کی عمان میں اعتماد اور مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آہنگی اور تعاون بھارتی تارکین وطن کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ بھارت اور عمان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، مانڈوی سے مسقط تک، اور آج یہ تعلقات تارکین وطن کی محنت اور ہم آہنگی کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو جانیے کوئز میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والی برادری کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ علم بھارت-عمان تعلقات کا مرکز رہا ہے اور برادری کو ملک میں بھارتی اسکولوں کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے برادری کی فلاح و بہبود کے لیےعزت مآب سلطان حیثم بن طارق آل سعید کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے بھارت کی اصلاحاتی نمو اور ترقی، اس کی رفتار اور تبدیلی کے پیمانے، اور معیشت کی قوت پر بات کی، جو گزشتہ سہ ماہی میں 8 فیصد سے زائد نمو کے ذریعے ظاہر ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ 11 سال میں حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، مینوفیکچرنگ، صحت کی سہولیات، گرین گروتھ، اور خواتین کی بااختیاری کے شعبوں میں ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت 21ویں صدی کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جس میں عالمی سطح کا اختراع، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا یوپی آئی، جو دنیا بھر میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تقریباً 50 فیصد حصہ بنتا ہے، فخر اور کامیابی کا سبب ہے۔انہوں نے بھارت کی خلائی شعبے میں حالیہ شاندار کامیابیوں، چاند پر لینڈنگ سے لے کر منصوبہ بند گگن یان انسانی خلائی مشن تک روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبہ بھارت اور عمان کے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے اور طلبہ کو اسرو کے یوویکا پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی، جو نوجوانوں کے لیےمختص ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت صرف ایک بازار نہیں، بلکہ دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے،چاہے وہ اشیاء اور خدمات ہوں یا ڈیجیٹل حل۔وزیر اعظم نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے لیے بھارت کی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں بھی اور جب بھی ہمارے لوگ مدد کے محتاج ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا ساتھ دیتی ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت۔عمان شراکت داری مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی( میں تعاون، ڈیجیٹل لرننگ، انوویشن پارٹنرشپ، اور کاروباری تبادلے شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، گہرائی سے سیکھیں، اور جرات مندانہ اختراعات کریں تاکہ وہ انسانیت کی بھلائی میں مؤثر رول ادا کر سکیں۔

www.journeynews.in

ریلائنس جیو نے’ جیو ایئر فائبر‘ 8 شہروں میں لانچ کیا

www.journeynews.in