36.1 C
Delhi
اپریل 29, 2026
Uncategorized

چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر برازیلیا میں ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

20 نومبر کو چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک   ثقافتی تبادلے کی تقریب برازیلیا میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ  اور  برازیل کی نیشنل میڈیا کمپنی نے مشترکہ طور پر کیا۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا  نے اس تقریب کے لیے تہنیتی  پیغام  بھیجا ۔ برازیل کے سیاست دانوں، بشمول نائب صدر اور وزیر برائے ترقی، صنعت اور تجارت، برازیل کے ایوان صدر کے ادارہ جاتی تعلقات کے وزیر،ایوان صدر کے پریس امور کے وزیر، وزیر ثقافت، ایگزیکٹو وزیر سیاحت ، اور برازیل کی نیشنل میڈیا کمپنی کے صدر نے تقریب میں شرکت کی۔

صدر لولا نے اپنے تہنیتی  پیغام میں کہا کہ چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے  چائنا میڈیا گروپ  اور برازیلین نیشنل میڈیا کمپنی کےزیر اہتمام ثقافتی تبادلے کی سرگرمی بہت اہمیت کی حامل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی پل کو مزید مضبوط کرے گی۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر  شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ  ہمیشہ سے چین اور  برازیل  کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور افرادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ  برازیل میں   تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر چین اور برازیل کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مزید گہرا کرنے، چین۔برازیل جامع تزویراتی شراکت داری کو مشترکہ طور پر ایک نئی بلندی تک پہنچانے اور چین۔برازیل  تعلقات کے اگلے "سنہری 50 سال” میں داخلے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

چائنا  میڈیا گروپ  نے برازیل کی وزارت ثقافت، برازیل کے ایوان صدر کے پریس افیئرز ڈیپارٹمنٹ، برازیل کی نیشنل میڈیا کمپنی اور برازیل کی فیڈریشن آف ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ  نے چین اور برازیل کے درمیان فلمی ثقافت کے تبادلے کو مزید گہرا کرنے کے لیے ریو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ساتھ تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر برازیلی یوتھ آرکسٹرا، جس نے برازیلیا میں 2019 کے برکس سمٹ کے دوران پرفارم کیا تھا ،نے  چینی خاتون اول پروفیسر پھنگ لی یوان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے خصوصی طور پر "ہیپی برتھ ڈے گانا” لائیو پیش کیا۔

Related posts

ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ

www.journeynews.in

پاٹھ شالا کلاسیز کے طلباء نے لہرایا کامیابی کا پرچم، ٹاپ ۱۰ میں جگہ بنانا نئی تاریخ لکھنے جیسا ہے: امر وارشنے

www.journeynews.in

مسقط۔18؍ دسمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب میں بھارت میں موجود خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے برادری کو پیغامات اور مبارکباد دیں۔ انہوں نے برادری کے شاندار اور گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمان میں آباد مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے بھارتیوں سے مل کر خوش ہیں اور یہ نوٹ کیا کہ تنوع بھارتی ثقافت کی بنیاد ہے،ایسا قدر جو انہیں کسی بھی معاشرے میں شامل ہونے اور مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بھارتی برادری کی عمان میں اعتماد اور مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آہنگی اور تعاون بھارتی تارکین وطن کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ بھارت اور عمان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، مانڈوی سے مسقط تک، اور آج یہ تعلقات تارکین وطن کی محنت اور ہم آہنگی کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو جانیے کوئز میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والی برادری کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ علم بھارت-عمان تعلقات کا مرکز رہا ہے اور برادری کو ملک میں بھارتی اسکولوں کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے برادری کی فلاح و بہبود کے لیےعزت مآب سلطان حیثم بن طارق آل سعید کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے بھارت کی اصلاحاتی نمو اور ترقی، اس کی رفتار اور تبدیلی کے پیمانے، اور معیشت کی قوت پر بات کی، جو گزشتہ سہ ماہی میں 8 فیصد سے زائد نمو کے ذریعے ظاہر ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ 11 سال میں حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، مینوفیکچرنگ، صحت کی سہولیات، گرین گروتھ، اور خواتین کی بااختیاری کے شعبوں میں ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت 21ویں صدی کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جس میں عالمی سطح کا اختراع، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا یوپی آئی، جو دنیا بھر میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تقریباً 50 فیصد حصہ بنتا ہے، فخر اور کامیابی کا سبب ہے۔انہوں نے بھارت کی خلائی شعبے میں حالیہ شاندار کامیابیوں، چاند پر لینڈنگ سے لے کر منصوبہ بند گگن یان انسانی خلائی مشن تک روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبہ بھارت اور عمان کے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے اور طلبہ کو اسرو کے یوویکا پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی، جو نوجوانوں کے لیےمختص ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت صرف ایک بازار نہیں، بلکہ دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے،چاہے وہ اشیاء اور خدمات ہوں یا ڈیجیٹل حل۔وزیر اعظم نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے لیے بھارت کی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں بھی اور جب بھی ہمارے لوگ مدد کے محتاج ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا ساتھ دیتی ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت۔عمان شراکت داری مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی( میں تعاون، ڈیجیٹل لرننگ، انوویشن پارٹنرشپ، اور کاروباری تبادلے شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، گہرائی سے سیکھیں، اور جرات مندانہ اختراعات کریں تاکہ وہ انسانیت کی بھلائی میں مؤثر رول ادا کر سکیں۔

www.journeynews.in