نومبر 19, 2026
Uncategorized

مودی حکومت عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جتیند ر سنگھ

کٹھوعہ۔ 24؍نومبر۔ ایم این این۔عملہ، عوامی شکایات، پنشن، خلائی اور ایٹمی توانائی کے مرکزی وزیر سائنس  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے بلاک مارہین میں  عوام کے مسائل اور خدشات کو سننے کے لیے براہ راست ان تک پہنچنے کی ان کی جاری جوش و خروش سے تقریباً دو گھنٹے کے "عوامی دربار” کا انعقاد کیا۔ اس دوران انفرادی شہریوں اور وفود کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے۔ دیگر کئی معاملات میں فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر راکیش منہاس کی قیادت میں پوری ضلعی انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی، پی ڈی  ڈی، این ایچ اے آئی، پولیس، ریونیو اور دیگر محکموں کے سینئر افسران بھی عوامی دربار کے دوران فوری مداخلت اور پیروی کے لیے موجود تھے۔حالیہ مہینوں میں ضلع کٹھوعہ کے مختلف حصوں میں یہ تیسرا عوامی دربار ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، منتخب نمائندوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف رائے دہندگان کی حقیقی ضروریات کو پورا کریں بلکہ انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت عام شہریوں کی خدمت اور عوام کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، حکومت سیاست، ذات پات، مسلک اور علاقے کے تنگ نظریوں سے بالاتر ہو کر شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ عوامی خدمات کو ان کی دہلیز پر پہنچانے پر مرکوز ہے۔عوامی دربار کے دوران، ڈاکٹر جتیندر کو انتظامیہ نے پچھلے مواقع پر عام لوگوں کی طرف سے ان کے نوٹس میں لائے گئے معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دورہ کرنے والے وفود کو یقین دلایا کہ وہ ان کے آج اٹھائے گئے مسائل کی خود نگرانی کریں گے اور ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقررہ وقت میں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔حال ہی میں، مرکزی وزیر اپنے پارلیمانی حلقہ ادھم پور-ڈوڈا-کٹھوعہ کے تحت آنے والے اضلاع کو  سرکر رہے ہیں تاکہ عوامی رسائی کے اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر متعدد عوامی وفود سے ایک ہی چھت کے نیچے ملاقات کی جا سکے، جس کا مقصد ان کے مسائل کا ازالہ اور حل تلاش کرنا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے تحت شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عوامی دربار کے براہ راست انٹرفیس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کے ایک دوسرے سے ملنے کے لیے ان اضلاع کے اندرونی علاقوں کا سفر کرتے ہیں۔آج کے عوامی دربار میں ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ایس راکیش منہاس کی قیادت میں پوری ضلع انتظامیہ نے شرکت کی۔

Related posts

محمد بن راشد کا دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

www.journeynews.in

مسقط۔18؍ دسمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب میں بھارت میں موجود خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے برادری کو پیغامات اور مبارکباد دیں۔ انہوں نے برادری کے شاندار اور گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمان میں آباد مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے بھارتیوں سے مل کر خوش ہیں اور یہ نوٹ کیا کہ تنوع بھارتی ثقافت کی بنیاد ہے،ایسا قدر جو انہیں کسی بھی معاشرے میں شامل ہونے اور مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بھارتی برادری کی عمان میں اعتماد اور مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آہنگی اور تعاون بھارتی تارکین وطن کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ بھارت اور عمان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، مانڈوی سے مسقط تک، اور آج یہ تعلقات تارکین وطن کی محنت اور ہم آہنگی کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو جانیے کوئز میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والی برادری کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ علم بھارت-عمان تعلقات کا مرکز رہا ہے اور برادری کو ملک میں بھارتی اسکولوں کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے برادری کی فلاح و بہبود کے لیےعزت مآب سلطان حیثم بن طارق آل سعید کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے بھارت کی اصلاحاتی نمو اور ترقی، اس کی رفتار اور تبدیلی کے پیمانے، اور معیشت کی قوت پر بات کی، جو گزشتہ سہ ماہی میں 8 فیصد سے زائد نمو کے ذریعے ظاہر ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ 11 سال میں حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، مینوفیکچرنگ، صحت کی سہولیات، گرین گروتھ، اور خواتین کی بااختیاری کے شعبوں میں ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت 21ویں صدی کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جس میں عالمی سطح کا اختراع، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا یوپی آئی، جو دنیا بھر میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تقریباً 50 فیصد حصہ بنتا ہے، فخر اور کامیابی کا سبب ہے۔انہوں نے بھارت کی خلائی شعبے میں حالیہ شاندار کامیابیوں، چاند پر لینڈنگ سے لے کر منصوبہ بند گگن یان انسانی خلائی مشن تک روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبہ بھارت اور عمان کے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے اور طلبہ کو اسرو کے یوویکا پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی، جو نوجوانوں کے لیےمختص ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت صرف ایک بازار نہیں، بلکہ دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے،چاہے وہ اشیاء اور خدمات ہوں یا ڈیجیٹل حل۔وزیر اعظم نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے لیے بھارت کی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں بھی اور جب بھی ہمارے لوگ مدد کے محتاج ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا ساتھ دیتی ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت۔عمان شراکت داری مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی( میں تعاون، ڈیجیٹل لرننگ، انوویشن پارٹنرشپ، اور کاروباری تبادلے شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، گہرائی سے سیکھیں، اور جرات مندانہ اختراعات کریں تاکہ وہ انسانیت کی بھلائی میں مؤثر رول ادا کر سکیں۔

www.journeynews.in

چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر برازیلیا میں ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

www.journeynews.in