ستمبر 14, 2025
Delhi

عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ میں اردوتعلیم وتدریس کے مسائل پر غور

پروفیسر عبدالحق ، معصوم مرادآبادی اور ڈاکٹر سید احمد خاں کا خطاب
نئی دہلی۔ 12 ستمبر 2025  (پریس ریلیز)
عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں ماہر اقبالیات ڈاکٹر عبدالحق (پروفیسر ایمریٹس دہلی یونیورسٹی) کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں قومی سطح پر اردو تعلیم وتدریس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ اس بار عالمی یوم اردو کی سالانہ تقریب کا موضوع ’’فروغ اردو کا لائحہ عمل‘‘ ہوگا۔ پروفیسر عبدالحق نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ’’ہمیں بچوں کو زیادہ سے زیادہ اردو تعلیم کی طرف رغبت دلانی ہوگی ۔ اپنے بچوں کو اردو پڑھاکر ہی ہم اس زبان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری بے حسی کے نتیجے میں اردو کی تعلیم وتدریس کا نظام کمزورپڑجائے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ ‘‘سینئر صحافی اور ادیب معصوم مرادآبادی نے اس موقع پر کہا کہ ’’اردو زبان سے محرومی درحقیقت اپنے تہذیبی اثاثے سے محرومی ہے۔ والدین اس کا خاص خیال رکھیں کہ ان کے بچے اردو تعلیم سے محروم نہ رہنے پائیں۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ ’’اردو تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن پوری تندہی کے ساتھ کام کررہی ہے اور یہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔‘‘ انھوں نے ڈاکٹر پرواز علوم کی انتھک کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیمار ہونے کے باوجود آرٹی آئی اور اردو کے حق میں عدلیہ سے رجوع کیے ہوئے ہیں۔ ہم اُن کے انتہائی درجہ مشکور و ممنون ہیں کیونکہ وہ ہماری تحریک کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اس میٹنگ کے شرکاء میں صحافی وفا اعظمی، ڈاکٹر عبیداللہ چودھری، ڈاکٹر محمد مستمر، ڈاکٹر خورشید عالم، محمد احمد دانش، محمد تسلیم راجہ، محمد طارق اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

ملعون یتی نرسمہانند کا معاملہ: جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی غازی آباد پولیس کمشنر سے ملاقات

www.journeynews.in

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد

www.journeynews.in

وزیراعظم مودی کا دورہ جاپان ہند پیسیفک میں امن، استحکام کے عزم کا اعادہ کرے گا۔ وکرم مصری

www.journeynews.in