24 C
Delhi
اکتوبر 16, 2026
Delhi

آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالمؒ کے انتقال پر جمعیۃ علماءہند کی طرف سے اظہار تعزیت

  نئی دہلی ۱۳ ؍جنوری ۲۰۲۶ء :جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے  معروف اسکالر اور آل ا نڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالمؒ کے انتقال پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر منظور عالمؒ نے اپنی حیاتِ مستعار کو علم، تحقیق اور ادارہ سازی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے اسلامی معاشیات کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز (IOS) کے بانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے فکری رہنمائی فراہم کی اور سیکڑوں معیاری تحقیقی کتب و مجلات شائع کیے۔ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد نوجوان قلم کاروں اور محققین کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ آل انڈیا ملی کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی ان کی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان کے اہلِ خانہ اور تمام وابستگان سے دلی تعزیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی علمی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور در گزر کرکے جنت الفردوس میںجگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

آج ہر کوئی ہندوستان کی کوششوں کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیر خارجہ

www.journeynews.in

ہندوستان نے کسی بھی امریکی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ایم جے اکبر

www.journeynews.in

یوگ ہندوستان کے قدیم فلسفے’واسو دیو کٹمبکم‘کو بڑھاوا دیتا ہے:ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد

www.journeynews.in