28.7 C
Delhi
اگست 5, 2026
پریس ریلیزتقریبات

مھد العلوم الاسلامیہ میں جشن جمہوریت منایا گیا

حاجی پور ویشالی 27/جنوری (پریس ریلیز) یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کا ہر باشندہ پورے تزک و احتشام کے ساتھ جشن مناتا ہے اس موقع پر ضلع ویشالی کا مشہور و معروف ادارہ معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی میں پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا ،اس خاص موقع پر چک چمیلی اور اس کے اطراف کے دردمند عوام وخواص کا ایک جم غفیر تھا۔ ادارہ کے فعال و متحرک ناظم قاری افروز عالم طیبی نے جھنڈا پھرایا، پرچم کشائی کے بعد بچوں نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کا نغمہ گاکر آنے والے تمام مہمانوں کے دل و دماغ کو حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار کردیا۔اس کے علاوہ بچوں نے مختلف انداز کے پروگرام کو مختلف انداز سے پیش کیا، واضح ہوکہ یہ ادارہ برسوں سے علم کے متلاشی طلبہ و طالبات کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرتے آرہا ہے یہاں سے تعلیم حاصل کرکے بچے مختلف میدان میں کارہایہ نمایاں کام انجام دے رہے ہیں ، اس ادارہ کے روح رواں ، بانی و سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ ہیں۔

Related posts

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں  جیو کی ڈاؤن لوڈ  سپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز ۔ اوپن سگنل

www.journeynews.in

جمعیۃ علماءضلع سورت کی نئی تشکیل

www.journeynews.in

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

www.journeynews.in