24.3 C
Delhi
مارچ 17, 2026
بھارتخبریں

پدم اعزازات 2027 کے لیے نامزدگیوں کا آغاز

پدم اعزازات 2027 کے لیے نامزدگیوں اور سفارشات کا عمل، جو یومِ جمہوریہ 2027 کے موقع پر اعلان کیے جائیں گے، 15 مارچ 2026 سے شروع ہو گیا ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ نامزدگیاں اور سفارشات صرف آن لائن راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شمار ہوتے ہیں۔ ان اعزازات کا آغاز 1954 میں کیا گیا تھا اور ہر سال یومِ جمہوریہ کے موقع پر ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ ان شعبوں میں فنون، ادب و تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس و انجینئرنگ، عوامی امور، سرکاری خدمات، تجارت و صنعت وغیرہ شامل ہیں۔ نسل، پیشہ، عہدہ یا جنس کی کسی بھی تفریق کے بغیر ہر شخص ان اعزازات کے لیے اہل ہے۔ تاہم سرکاری ملازمین، بشمول سرکاری شعبے کے اداروں کے ملازمین، ان اعزازات کے لیے اہل نہیں ہوتے، سوائے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے۔

حکومت پدم ایوارڈز کو ’’عوامی پدم‘‘ کی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نامزدگیاں یا سفارشات پیش کریں، جن میں خود نامزدگی بھی شامل ہے۔ خاص طور پر ایسی باصلاحیت شخصیات کو سامنے لانے کی کوشش کی جائے جو اپنی بہترین خدمات اور کامیابیوں کے باعث اعزاز کی مستحق ہوں، بالخصوص خواتین، معاشرے کے کمزور طبقات، درج فہرست ذاتوں اور قبائل، معذور افراد اور وہ لوگ جو معاشرے کی بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔

نامزدگی یا سفارشات میں متعلقہ تمام تفصیلات اسی شکل میں فراہم کی جائیں جو مذکورہ پورٹل پر دستیاب ہے اور اس میں سفارش کردہ فرد کی اپنے شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کو واضح طور پر بیان کیا جانا چاہیے۔

اس سلسلے میں مزید معلومات وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.inپر ’’ایوارڈز اور تمغات‘‘ کے عنوان کے تحت اور پدم ایوارڈز پورٹل (https://padmaawards.gov.inپر بھی دستیاب ہیں۔ ان اعزازات سے متعلق قواعد و ضوابط کی تفصیل بھی اسی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہے۔

Related posts

مہاراشٹر ایم ای پی کے نعروں سے گونج رہا ہے:سنیتا

www.journeynews.in

تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کانگریس کے حق میں ووٹ کے استعمال پر اظہار تشکر ، عمران پرتاپ گڑھی

www.journeynews.in

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے دہلی میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی

www.journeynews.in