28.1 C
Delhi
مئی 13, 2026
پریس ریلیز

بھاجپا کی تین ریاستوں میں کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا شاندار استقبال، ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال

لکھنؤ (پریس ریلیز): بھارتیہ جنتا پارٹی کی تین اسٹیٹس میں سرکار بننے پر سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی کو ایک پروگرام منعقد کرکے نگر پالیکا کے وارڈ ممبران و معزز شہریوں نے مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ ہفتے کی شام محمود آباد واقع سنکٹا دیوی مندر کے سامنے نگر پالیکا پریشد محمود آباد کے وارڈ ممبران و معزز شہریوں کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے معززین نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی کے پروگرام میں پہنچنے پر وارڈ ممبران و معزز شہریوں نے گلپوشی کرتے ہوئے ان کا زوردار استقبال کیا اور انہیں تین اسٹیٹس میں بھاجپا حکومت بننے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں علاقے کے مختلف ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت ہوئی۔
میٹنگ میں موجود لوگوں نے قریب 300 سال پرانی سنگت کی زمین کو غلط طریقے سے فروخت کیے جانے اور نگر پالیکا کے فنڈ پر روک لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں تین اسٹیٹس بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بھاجپا کی حکومت بننے پر تینوں اسٹیٹس کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس شاندار کامیابی کے لیے مرکزی و صوبائی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اب یقیناً ان اسٹیٹس میں شاندار ترقیاتی کام ہوں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘‘ کے طرز پر یقین رکھتے ہوئے کام کرتی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں جو ترقیاتی و اقتصادی کام ہو رہے ہیں، وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔
ڈاکٹر رضوی نے پروگرام میں موجود لوگوں کی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سنگت کی زمین فروخت ہونے کا معاملہ اور نگر پالیکا فنڈ پر روک لگنے کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اس میں کسی بھی طرح کی کارروائی عدالت کی سطح پر ہی ممکن ہے۔ مقامی لوگوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کریں۔
اس موقع پر وارڈ ممبر امیش ورما، ڈاکٹر سمریندر کمار، آنند شریواستو، ریاض احمد، شکیل احمد، آصف سعید کے علاوہ دیگر وارڈ ممبران و معزز شہری موجود تھے۔

Related posts

ماہنامہ الشفاء کی اشاعت کے تیس سال مکمل ہونے پر دفتر طبّی کانگریس میں اجراء

www.journeynews.in

ای ڈی کے ذریعہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ

www.journeynews.in

مجرم درندوں کیلئے سخت سے سخت سزا کا قانون پاس ہو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مدھیہ پردیش سانحہ پر سخت رد عمل

www.journeynews.in