34 C
Delhi
ستمبر 19, 2026
Delhi

آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اور اسے عظیم قدرتی آفت قرار دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جان و مال، مویشی، کھیتی باڑی حتی کہ گھربار تباہ و برباد ہوئے ہیں۔
امیر محترم نے اپنے بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی متاثرین کی ریلیف اور باز آبادکاری کے لیے آگے آئیں ،کیونکہ یہ ایک بڑا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔
مولانا سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات ہم انسانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے پالنہار سے لو لگائیں ،ابنائے وطن کے حقوق ادا کریں، غلطیوں کی اصلاح کریں اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ملک و ملت کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین

Related posts

الہند گروپ نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مشنز کے لیے کونسلر، پاسپورٹ، اور ویزا کی خدمات کا کنٹریکٹ حاصل

www.journeynews.in

مسافروں کے سفر کو مزید سہل بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وی کے سنگھ

www.journeynews.in

ہندوستان اپنے کسانوں کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم

www.journeynews.in