بھارتخبریںقومی

کانگریس انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان

رینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔موجودہ دور کی سیاست کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں 18 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور اس نے صرف وعدے اور اعلانات کرنے کا ہی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف 21 لوگوں کو ہی یہ حکومت ملازمت دے سکی ہے۔اس دوران پرینکا گاندھی نے رواں سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے متعلق عوام سے پانچ وعدے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، گیس سلنڈر ایک ہزار روپے میں نہیں بلکہ 500 روپے میں ملے گا، 100 یونٹ بجلی مفت ہوگی جبکہ 200 یونٹ بجلی کی نصف رقم ادا کرنی ہوگی، سرکاری ملازمتوں کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا اور کسانوں کی قرض معافی کو جاری رکھا جائے گا۔

 

Related posts

پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کیلئے وژنری لیبر پالیسی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا نقطہ نظر: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

ہندوستان 2027 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ ایس بی آئی ریسرچ

www.journeynews.in

بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ سخت، کہا کہ ہمارا ملک سیکولر ہے، حکم سب کے لیے یکساں ہوگا

www.journeynews.in