30.8 C
Delhi
اگست 3, 2026
بھارتخبریں

وزیر دفاع پریاگ راج میں تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم کا افتتاح کریں گے،

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 04 مئی 2026 کو اترپردیش کے پریاگ راج میں  ’رکشا تروینی سنگم – جہاں تکنالوجی، صنعت اور فنِ سپاہ  گری آپس میں ملتے ہیں‘ کے عنوان سے نارتھ ٹیک سمپوزیم کا آغاز کریں گے۔ اس سہ روزہ تقریب کا اہتمام بھارتی بری فوج کی شمالی اور وسطی کمان اور سوسائٹی آف انڈین ڈفینس مینوفیکچررس (ایس آئی ڈی ایم) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

یہ سمپوزیم آپریشنل چنوتیوں پر قابو پانے کے لیے جدید ترین دیسی ٹیکنالوجیز کی نمائش اور انضمام کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس نمائش میں ملک بھر سے ایم ایس ایم ایز، نجی ڈیفنس ٹیک فرموں، اسٹارٹ اپس اور یونیفارم میں اختراع کرنے والوں سمیت شرکاء کی ایک صف پیش کی جائے گی۔ 284 کمپنیاں اپنی جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے اسٹال لگا رہی ہیں۔ اس تقریب کا مقصد ہندوستانی فوج کے لیے ایک پائیدار اور خود انحصاری دفاعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے فیلڈ میں تعیناتی، دیکھ بھال کے عمل اور خریداری کو ہموار کرنے کے لیے موزوں ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کرنا ہے۔

بھارتی فوج جدید ترین تکنالوجیوں کی عملی اہمیت اور ابھرتی ہوئی سلامتی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل جدت طرازی کی ضرورت کو اجاگر کرتی رہی ہے۔ یہ نارتھ ٹیک سمپوزیم، جو 06 مئی 2026 کو اختتام پذیر ہوگا، توقع ہے کہ دفاعی افواج، سائنس دانوں، صنعت کے رہنماؤں اور تعلیمی برادری کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا، جس کا مقصد قومی سلامتی اور تکنیکی مہارت کو مضبوط بنانا ہے۔

image.jpeg

image.jpeg

Related posts

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ایمس نئی دہلی کے 50 ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا

www.journeynews.in

مستقبل کی صنعتوں کیلئےمزید’’ ایکسپلوریشن مشن ‘‘چلائے جائیں گے۔ وزیراعظم

www.journeynews.in

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا یوم جمہوریہ کی ماقبل شام قوم کے نام خطاب

www.journeynews.in