اپریل 18, 2026
Tourist Placesحج اور عمرہسعودی عرب

حج کی تیاری کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا

مکہ مکرمہ،صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے جمعہ کی شام کو حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔غلاف کعبہ شریف کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔ماضی میں غلاف کعبہ کے بالائی حصے پر سفید کپڑا اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ حج کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ اس کپڑے سے غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Related posts

بی جے پی لیڈر کی ہائی کورٹ میں اپیل – بغیر دستاویزات کے نوٹ بدلنے پر پابندی

www.journeynews.in

سعودی عرب اور 3 دیگر ممالک کا بڑے مشترکہ انفراسٹرکچر معاہدے کا اعلان متوقع

www.journeynews.in

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد

www.journeynews.in