28 C
Delhi
ستمبر 9, 2026
Uncategorized

فلپائن میں شدید زلزلہ کے جھٹکے

منیلا،  جنوبی فلپائن کے صوبہ داواو آکسیڈینٹل میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔سیسمولوجی مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 درج کی گئی۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:39 بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا مرکز سرنگانی شہر میں بلوت جزیرہ سے تقریباً 434 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 122 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” سے متصل واقع ہونے کی وجہ سے جزیرہ نما فلپائن میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کیلئے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی

www.journeynews.in

بنگلہ دیش بھارت سے 45000 ٹن ڈیزل درآمد کرے گا

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات 2023 میں خلیجی رئیل اسٹیٹ معاہدوں میں سرفہرست

www.journeynews.in