29 C
Delhi
اگست 13, 2026
تقریبات

الفاروق پبلک اسکول اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سر سید ڈے پر نٹ بستی میں پروگرام کا انعقاد

آعظم گڑھ،17 اکتوبر (پریس ریلیز) آعظم گڑھ کے تحصیل نظام آباد کو موضع سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں الفاروق پبلک اسکول اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سر سید ڈے کی مناسبت سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی الفاروق پبلک اسکول مہذب پور کے پرنسپل ڈاکٹر ذیشان نے اپنے بیان میں کہا کہ نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے قوم کے تعلیم یافتہ اور خوشحال طبقہ کو سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر الفاروق پبلک اسکول کی جانب سے نٹ بچوں میں کتابین،قلم اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔پروگرام میں بطور میزبان شریک ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے نٹ مسلمانوں سے تعلیم کی طرف آنے کی اپیل دہرائ۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصہ سے الفلاح فاؤنڈیشن اور اس کے بانی ذاکر حسین نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔پروگرام میں ابو طلحہ،حنظلہ فیض،محمد جاوید،محمد عرفان،ہنسو،شاہد،شاہ عالم،حولدار،جمالو سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

کارکنوں نے جیتن رام مانجھی کو مرکزی وزیر بنائے جانے پر مبارکباد دی

www.journeynews.in

بی جے پی لیڈر کی ہائی کورٹ میں اپیل – بغیر دستاویزات کے نوٹ بدلنے پر پابندی

www.journeynews.in

2 روزہ قومی سابق فوجی اجتماع اختتام پذیر، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا ولولہ تازہ

www.journeynews.in