جولائی 24, 2026
Uncategorized

ریلائنس جیو ’AI بیسڈ سکل ڈیولیپمنٹ ‘ سالیوشن زبان کی رکاوٹوں کو توڑ ے گا

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2023 ۔مکیش امبانی نے تقریباً دو ماہ قبل ریلائنس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں’ و اندازہ نہیں تھا کہ صرف دو مہینوں میں جیو دیسی AI ٹیکنالوجی کی جھلک دکھا د ے گی۔  انڈیا موبائل کانگریس 2023 میں جیو  کے AI ٹکنالوجی بیسڈ  سکل  ڈیولیپمنٹ‘ سالیوشن کو  دیکھا جاسکتا ہے۔
 جیو کا AI  بیسڈ  سکل ڈیولیپمنٹ  سالیوشن، زبانوںکی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ حقیقی وقت میں ایک زبان کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے۔ اگر دہلی میں بیٹھا کوئی استاد انگریزی میں آن لائن پڑھا رہا ہے تو چنئی، کولکتہ، احمد آباد اور ممبئی میں بیٹھے طلبہ اسے علاقائی زبانوں یعنی تامل، بنگالی، گجراتی اور مراٹھی میں سن سکیں گے۔ فی الحال یہ حل نو ہندوستانی زبانوں جیسے تامل، کنڑ، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، تیلگو، ملیالم، انگریزی اور ہندی کو سپورٹ کرتا ہے۔
AI ٹیکنالوجی بیسڈ  سکل ڈیولیپمنٹ  سالیوشن جیو نے  ریڈیسس کے ساتھ شراکت میں بنایا ہے۔ اس لسانی حل کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔  جیو میٹ کے ذریعے  جیو۔   ریڈیسس پلیٹ فارم پر لاگ ان کریں اور اپنی پسند کی زبان منتخب کریں۔ ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد، طالب علم یا ٹرینی کو لائیو ترجمہ ملے گا یعنی ویڈیو کانفرنسنگ گفتگو کا آڈیو اور ٹرانسکرپشن ملنے  لگے گا۔ اس ترجمہ اور نقل کو پرنٹ کیا جا سکتا ہے یا مستقبل کی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل طور پر رکھا جا سکتا ہے۔  جیو کے سالیوشن  میں مواد کی تقسیم کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
یہ ترجمے کے ساتھ دو طرفہ انٹرایکٹو  کمیونیکیشن  کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ طلباء یا ٹرینی نہ صرف سن رہے ہوں گے بلکہ وہ چاہیں تو اپنی علاقائی زبانوں میں سوالات بھی کر سکیں گے۔ اگر ممبئی میں بیٹھا کوئی طالب علم یا ٹرینی مراٹھی میں سوال پوچھتا ہے، تو دوسرے طلباء، اساتذہ یا ٹرینر اسے اپنی پسند کی زبان میں سن سکیں گے، جس سے مطالعہ اور تربیت کے تجربے کو انٹرایکٹو اور بہتر بنایا جاسکتاہے۔

Related posts

رام پرکاش کپور کے انتقال پر ’یو ڈی او‘ کی تعزیتی نشست

www.journeynews.in

مسقط۔18؍ دسمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب میں بھارت میں موجود خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے برادری کو پیغامات اور مبارکباد دیں۔ انہوں نے برادری کے شاندار اور گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمان میں آباد مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے بھارتیوں سے مل کر خوش ہیں اور یہ نوٹ کیا کہ تنوع بھارتی ثقافت کی بنیاد ہے،ایسا قدر جو انہیں کسی بھی معاشرے میں شامل ہونے اور مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بھارتی برادری کی عمان میں اعتماد اور مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آہنگی اور تعاون بھارتی تارکین وطن کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ بھارت اور عمان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، مانڈوی سے مسقط تک، اور آج یہ تعلقات تارکین وطن کی محنت اور ہم آہنگی کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو جانیے کوئز میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والی برادری کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ علم بھارت-عمان تعلقات کا مرکز رہا ہے اور برادری کو ملک میں بھارتی اسکولوں کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے برادری کی فلاح و بہبود کے لیےعزت مآب سلطان حیثم بن طارق آل سعید کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے بھارت کی اصلاحاتی نمو اور ترقی، اس کی رفتار اور تبدیلی کے پیمانے، اور معیشت کی قوت پر بات کی، جو گزشتہ سہ ماہی میں 8 فیصد سے زائد نمو کے ذریعے ظاہر ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ 11 سال میں حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، مینوفیکچرنگ، صحت کی سہولیات، گرین گروتھ، اور خواتین کی بااختیاری کے شعبوں میں ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت 21ویں صدی کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جس میں عالمی سطح کا اختراع، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا یوپی آئی، جو دنیا بھر میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تقریباً 50 فیصد حصہ بنتا ہے، فخر اور کامیابی کا سبب ہے۔انہوں نے بھارت کی خلائی شعبے میں حالیہ شاندار کامیابیوں، چاند پر لینڈنگ سے لے کر منصوبہ بند گگن یان انسانی خلائی مشن تک روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبہ بھارت اور عمان کے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے اور طلبہ کو اسرو کے یوویکا پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی، جو نوجوانوں کے لیےمختص ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت صرف ایک بازار نہیں، بلکہ دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے،چاہے وہ اشیاء اور خدمات ہوں یا ڈیجیٹل حل۔وزیر اعظم نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے لیے بھارت کی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں بھی اور جب بھی ہمارے لوگ مدد کے محتاج ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا ساتھ دیتی ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت۔عمان شراکت داری مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی( میں تعاون، ڈیجیٹل لرننگ، انوویشن پارٹنرشپ، اور کاروباری تبادلے شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، گہرائی سے سیکھیں، اور جرات مندانہ اختراعات کریں تاکہ وہ انسانیت کی بھلائی میں مؤثر رول ادا کر سکیں۔

www.journeynews.in

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے

www.journeynews.in