42 C
Delhi
جون 27, 2026
Delhi

اسرائیلی نسل کش حملہ میں نو بچوں کو کھونے والی ڈاکٹر آلاء النجار کے نام

صدر جمعیۃعلماءہند کا درد بھرا مکتوب، کہا کہ یہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا حادثہ ہے

نئی دہلی ۲۸ مئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معروف فلسطینی شخصیت ڈاکٹر آلاء النجار کے نو (9) معصوم بچوں کی المناک شہادت پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا مدنی نے ڈاکٹر آلاء النجار کے نام ایک درد بھرا تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے جمعیۃ علماء ہند اور ہندستان کے شہریوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے گہرے دکھ، مکمل ہمدردی اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مولانا مدنی نے خط میں لکھا ہے کہ ان معصوم بچوں کی بلا جواز شہادت ایک وحشیانہ، مجرمانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جو نہ صرف بچپن اور معصومیت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا جرم بھی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور اہل خانہ کو صبر، حوصلہ اور سکون عطا کرے، اور اس المیے کو ان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ مولانا مدنی نے اسرائیلی جارحیت کو ایک طے شدہ جنگی جرم قرار دیا جو برسوں سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی شکل میں جاری ہے۔
انھوںنے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

بھارتی پولیس سروس کے پروبیشنرز نے صدر سے ملاقات کی

www.journeynews.in

جمعیۃ علماء ہند کی دعوت پرعشائیہ تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ کی شرکت

www.journeynews.in

وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب لارنس وونگ سے ملاقات کی

www.journeynews.in