27.6 C
Delhi
اکتوبر 3, 2025
یو اے ای

اماراتی صدر اور ایرانی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال اور اس کے خطے کے امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید نے موجودہ مشکل حالات میں ایران اور اس کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل اور گہری مشاورت کر رہا ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے۔

اماراتی صدر نے زور دیا کہ اُن کا ملک کسی بھی ایسا اقدام یا پہل کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جو مذکورہ مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہو۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر کا کشیدگی کو روکنے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی راہداریاں کھولنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ رابطے جاری

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی صدر جمہوریہ ہند کو یوم آزادی پر مبارکباد

www.journeynews.in

وزیر خارجہ جے شنکر نے نئی دہلی میں دبئی کے ولی عہد سے ملاقات کی

www.journeynews.in