ستمبر 14, 2025
خبریںقومی

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

اجمیر، 2 ستمبر ۔ ایم این این۔اجمیر درگاہ شریف کے گدی نشین اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ہریدوار کے شری نرنجنی اکھاڑا کے قومی ترجمان اور انٹرنیشنل اینٹی خالصتانی ٹیررسٹ فرنٹ کے صدر مہنت گرسمرا سنگھ منڈ جی کی قیادت میں پنجاب سے آنے والے ایک بین المذاہب وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ وفد حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے مقدس آستانے پر حاضری دینے پہنچا۔وفد میں انٹرنیشنل اینٹی خالصتانی ٹیررسٹ فرنٹ کے قومی جنرل سیکریٹری سنچت ملہوترا، مکیش کمار (گوتَم(، منیش دت اور بھوجوت سنگھ شامل تھے۔ اس موقع پر سید مہراج چشتی، سید اسد چشتی، سید روبل چشتی اور سید امان چشتی نے بھی مہمانوں کا استقبال کیا۔اس اجتماع میں پنجاب، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے ملک میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔حاجی سید سلمان چشتی نے اپنے خطاب میں کہا:”اجمیر شریف ہمیشہ سب کے لیے بے لوث محبت اور اتحاد کی علامت رہا ہے۔ آج ہم نے اپنے بین المذاہب بھائیوں اور روحانی رہنماؤں کے ساتھ مل کر شفا، رحم دلی اور معاشرتی رشتوں کے استحکام کے لیے دعا کی۔”مہنت گرسمرا سنگھ منڈ جی نے کہا:”خواجہ غریب نوازؒ کا یہ دربار ہم آہنگی کی زندہ مثال ہے۔ ہماری مشترکہ دعا اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی طاقت اس کی وحدت میں کثرت ہے۔”یہ بین المذاہب اجتماع ایک بار پھر اس بات کا مظہر بنا کہ اجمیر شریف کا صوفیانہ آستانہ صدیوں سے امن، شمولیت اور روحانی یکجہتی کا مرکز رہا ہے۔

Related posts

مستقبل کی صنعتوں کیلئےمزید’’ ایکسپلوریشن مشن ‘‘چلائے جائیں گے۔ وزیراعظم

www.journeynews.in

"رام چرت مانس آفاقی رزمیہ ہے. کاظم عابدی”

www.journeynews.in

جموں و کشمیر میں ’انڈیا اتحاد‘ نے لہرایا فتح کا پرچم

www.journeynews.in