ستمبر 14, 2025
بھارت

پروفیسر مشتاق احمد آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے صدر منتخب

طب یونانی کے فروغ کے لیے حکیم اجمل خاں کے نقش قدم پر چلنے کا عزم
طبیہ کالج کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی مخالفت
نئی دہلی۔ 4 ستمبر 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہوئے پروفیسر مشتاق احمد نے اپنے عزم کو دہرایا کہ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم طب یونانی کے فروغ کے لیے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں سے آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کی ملکیت پر بدنگاہی رکھنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ کیونکہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے ایک چھت کے نیچے اور ایک پرنسپل کے ذریعہ آیوروید اور یونانی طبیہ کالج قائم کرکے دیش اور دنیا کو ایکتا اور محبت کا جو پیغام دیا تھا وہ ہر حال میں باقی رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
واضح ہو کہ پروفیسر مشتاق احمد اتفا ق رائے سے چوتھی مرتبہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے مرکزی قومی مجلس عاملہ کا اعلان کیا جس میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں سکریٹری جنرل جبکہ ڈاکٹر ایس ایم حسین (ممبئی)، ڈاکٹر محمد عطاء اللہ شریف (حیدرآباد)، پروفیسر غلام قطب چشتی (جے پور)، پروفیسر فضل اللہ قادری (پٹنہ) اور ڈاکٹر غزالہ جاوید (دہلی)نائب صدور۔ پروفیسر اختر حسین چودھری (پونہ)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر صباحت اللہ امروہہ)، ڈاکٹر لائق علی خاں (کاس گنج)، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث (نوح)، ڈاکٹر مجیب الرحمن (کولکاتا) سکریٹریز اور ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا (دہلی) خزانچی کے لیے منتخب ہوئے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی سرپرستوں میں ہر دل عزیز معروف سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر سیّد فاروق صاحب (سرپرست اعلیٰ) اور ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی (دہلی)، ڈاکٹر شمس الآفاق (دہلی)، ڈاکٹر سیّد محمد عرفان نجف علیمی (الٰہ آباد)، ڈاکٹر اخلاق احمد (دہلی)، ڈاکٹر عبدالجبار صدیقی (پیلی بھیت)، ڈاکٹر خالد سیف اللہ (کولکاتا) اور پروفیسر قمرالزماں (دیوبند) شامل ہیں۔

Related posts

سرحدی علاقوں کےشہروں نے آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ راجناتھ سنگھ

www.journeynews.in

جموںو کشمیر کے اڑی نے اس سال 70 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی

www.journeynews.in

بھارت کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ وزیر خارجہ

www.journeynews.in