ستمبر 14, 2025
بین اقوامی

خدماتی تجارت چین کی ترقی کا نیا انجن بن گیا ہے

11 ستمبر کو بیجنگ میں 2025  چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز     کے تحت چائنا سروس ٹریڈ ڈویلمپمنٹ رپورٹ 2024 جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، پیچیدہ اور سخت ملکی اور غیر ملکی حالات کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے اعلیٰ  معیار  کے کھلے پن  کی پالیسی کو مسلسل جاری رکھا۔  2024 میں خدماتی تجارت کا حجم  ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا  ،  جس نے   بیرونی تجارت کے  مستحکم فروغ  میں مدد   کی ہے   اور معیشت کی بحالی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

2024 میں، چین کی خدماتی درآمد ات و برآمدات کا حجم پہلی  مرتبہ ایک ٹریلین   ڈالر  سے تجاوز کر چکا ہے  جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ  سیاحت جیسی روایتی خدماتی تجارت نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ” چائنا  ٹور” مارکیٹ میں مضبوط بحالی کے رجحان اور وسیع ترقی کے  امکانات نظر آ رہے  ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی خدماتی تجارت بیرونی تجارت  کی ترقی کا نیا انجن بن گئی  ہے۔

چین کے نائب وزیر  تجارت  شینگ چھیو پھنگ  کا کہنا تھا کہ  چین کی خدماتی تجارت  کی ترقی  اعلیٰ معیار کے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو چکی  ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، چین کی  کل  بیرونی  خدماتی تجارت میں علم پر مبنی خدمات کی برآمدات  کا تناسب  38.5 فیصد سے بڑھ کر 52.2 فیصد  تک پہنچ گیا  ہے۔

Related posts

پاکستان کے علاقے کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک شدگان کی تعداد 82 ہوگئی

www.journeynews.in

بھارت نے بنگلہ دیشی فضائیہ کے جیٹ حادثے کے متاثرین کو طبی امداد کی پیشکش کی

www.journeynews.in

بھارت سرمایہ کاری کے ایک پرکشش منرزل ہے۔ مودی

www.journeynews.in