نومبر 23, 2025
Uncategorized

چین کے پندرہویں نیشنل گیمز اختتام پذیر

عوامی جمہوریہ چین کے 15ویں  نیشنل گیمز  21 نومبر  کی شام چین کے شہر شن زن  میں  اختتام پذیر ہوئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے   15ویں نیشنل گیمز  کے اختتام کا اعلان کیا۔ 15 ویں نیشنل گیمز   کھیلوں کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس  کی  میزبانی صوبہ  گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ نے مشترکہ طور پر  کی ہے۔ حالیہ نیشنل گیمز  9 نومبر کو شہر گوانگ چو  میں شروع ہوئے، جن میں 34 مسابقتی ایونٹس اور 23  عوامی ایونٹس شامل تھے اور  14,000 سے زیادہ  پیشہ ور کھلاڑیوں اور تقریباً 11,000 شوقیہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔حالیہ گیمز میں  پانچ کھلاڑیوں اور تین ٹیموں نے 8 مواقع پر 8 عالمی ریکارڈ توڑے،10 کھلاڑیوں اور 4 ٹیموں نے 14 مواقع پر 13 ایشیائی ریکارڈز توڑے، جبکہ 10 کھلاڑیوں اور 4 ٹیموں نے 15 مواقع پر 14 قومی ریکارڈ قائم کئے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے  16ویں  نیشنل گیمز  2029 میں صوبہ حو نان میں منعقد ہوں گے۔

Related posts

ایل جی منوج سنہا نے محکمہ زراعت کی پیداوار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

www.journeynews.in

بھوپال کے آیوش کیمپس کو حکیم اجمل خاں آیوش یونیورسٹی بنایا جائے

www.journeynews.in

راج ناتھ سنگھ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی قومی سلامتی مشیر جناب جیک سولیوان سے ملاقات

www.journeynews.in