دسمبر 14, 2025
Uncategorized

چینی اور فرانسیسی صدور کی شہر چھنگ دو میں دوستانہ گفتگو

و چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ  سی چھوان  کے شہر چھنگ دو میں ڈو جیانگ یان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ دوستانہ گفتگو کی۔

چینی صدرشی جن پھنگ نے ڈو جیانگ یان کی تاریخ اور اہمیت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈو جیانگ یان کا آبی نظام دنیا میں واحد قدیم آبی نظام ہے جو آج بھی استعمال میں ہے، اور یہ انسان اور فطرت کی باہمی بقاء کے ابتدائی کامیاب تجربات میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ ڈو جیانگ یان آنے پر حکمرانی کی حکمت عملی کے گہرے پہلو سامنے آتے ہیں جن سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ دو ہزار سال قبل بنایا گیا یہ آبی نظام آج بھی کام کر رہا ہے، اور چینی عوام کی محنت اور سوچ قابل تعریف ہے۔ فرانس اور چین دونوں قدیم تاریخی ثقافتیں ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام اچھی زندگی کے حصول کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان تعاون دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی لائے گا جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

دونوں  سربراہان  نے ڈو جیانگ یان میں گھومتے ہوئے دوستانہ انداز میں گفتگو کی۔

 صدر شی نے زور دیا کہ فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنا نہ صرف دو خودمختار ریاستوں کا "ہاتھ ملانا” ہے بلکہ دو شاندار تہذیبوں کے ملاپ کا بھی باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عالمی منظرنامے کے  پیچیدہ حالات کے سامنے   دونوں ممالک بات چیت اور تعاون کے ذریعے عالمی امن و استحکام اور انسانی ترقی میں زیادہ  بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صدر میکرون نے کہا کہ فرانس عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔

ایمانوئل میکرون کے دورہ چین کے دوران، چین اور فرانس نے عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے، عالمی ماحولیاتی اور آب و ہوا کے چیلنجز سے نمٹنے ، پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال ، زراعت اور خوراک سمیت دیگر پہلوؤں پر تعاون، یوکرین اور فلسطین کی صورتحال پر مشترکہ بیانات جاری کیے۔

Related posts

مہاراشٹر میں سیکڑوں اور سولا پور میں 21 سمر سیول کا تحفہ

www.journeynews.in

یوپی حکومت کے غیر آئینی حکم کی شدید مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ

www.journeynews.in

سائبر کرائم اور نابالغ بچّے :محمد عارف اقبال(ایڈیٹر، اردو بک ریویو

www.journeynews.in