12.1 C
Delhi
فروری 5, 2026
بھارت

اردو تعلیم کو گھر گھر پہنچانا وقت کی ضرورت ہے:مقررین

القاضی اردو اکیڈمی نے  ہونہار اردو طلباء کو انعامات سے نوازا گیا
مظفرنگر ،19؍جنوری
مظفرنگرکے گاؤں کلیان پورمیںاردو طلباء اور طالبات کا ایک تحریری مقابلہ منعقد ہوا ، جس میں دس بہترین طلباء اور طالبات کو قیمتی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی، نئی دہلی اور القاضی اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی، مہمان ذی وقار کے طورپر ڈاکٹر الیاس مظہر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت سہیل نمبردار نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید احمد خاں نے کی۔ انہوں نے کہا کہ’ ’ہمارا مقصد اردو تعلیم کو عام کرنا ہے اورجو نئی نسل اس سے دور ہوتی جارہی ہے ، اس کو اردو تعلیم وتدریس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے مزید کہا کہ مقابلہ میں بچیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی، یہ خوش آئند ہے۔ اس سے مادری زبان اردو کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔ اس موقع پر معصوم مرادآبادی نے ہونہار اردو طلباء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’جو بچے اردو تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں ، ان کے لب ولہجے اور گفتگو میں شائستگی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ اپنی تاریخ اور تہذیب سے بھی واقف ہوجاتے ہیں، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو تعلیم کو گھر گھر پہنچایا جائے اور جو طلباء اور طالبات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔‘‘ القاضی اردو اکیڈمی کی چیئر پرسن ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی نے اس موقع پر ہونہار طلباء اور طالبات کے لیے بہترین تحفے اور شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اردوپڑھنے والے طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ اس سے دیگر طلباء بھی تحریک حاصل کریں۔اس کام کے لیے ان دوردراز قصبوں اور گاوؤں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں عام طورپر فلاحی تنظیمیں نہیں پہنچ پاتیں۔جن ہونہار طلباء اور طالبات کو انعام واکرام سے نوازا گیا ان میں نکہت پروین ، چاہت چودھری ، صائمہ بیگم ، سہانی بیگم ، اقراء چودھری ، سمیہ ، ثناء ، من تشااور ذیشان شامل ہیں۔ یہ تقریب نواب میموریل پبلک اسکول، کلیان پور کے تعاون سے منعقد ہوئی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ خوشی، حنا، ادیبہ کے علاوہ عمیق چودھری، مومنہ چودھری، عرشی، نورین، انم چودھری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
جاری کردہ
ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی
9810661120

Related posts

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس ۔ مکیش امبانی

www.journeynews.in

کوئی بھی جمہوریت اس وقت تکپھل پھول نہیںسکتی جب تک قانون کے سامنے برابری نہ ہو۔نائب صدر

www.journeynews.in

ایران سے سیکڑوں بھارتی شہری وطن لوٹے۔ حمایت کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا

www.journeynews.in