فروری 8, 2026
Delhi

’یونانی میڈیسن ڈے‘ ہماری بیداری کا ذریعہ ثابت ہو: پروفیسر مشتاق احمد

نئی دہلی۔ 7 فروری 2026
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں دریاگنج، نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر مشتاق احمد نے 12 فروری ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ 2010 میں ہماری درخواست پر سکریٹری آیوش محترمہ جیلجا صاحبہ (آئی اے ایس) نے اتفاق رائے سے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے منائے جانے کا اعلان کیا، تو سب سے پہلے ہم نے اس سلسلے کا 12 فروری 2011 سے آغاز کردیا تھا۔ آج ہمیں یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ لوگوں میں نہ صرف مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو سمجھنے کا موقع ملا بلکہ طب یونانی کے تئیں بھی بڑے پیمانے پر بیداری آئی۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے اس سال 2026 کو لکھنؤ میں ہونے والی مجوزہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب کے سلسلے میں بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز اور اکیڈمک ونگ کے نیشنل سکریٹری پروفیسر نفاست علی انصاری اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے نائب صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے استقبالیہ کمیٹی دی اور تمام تر ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔ مذکورہ تقریب میں جناب دانش انصاری (وزیر اقلیتی امور، حکومت اترپردیش)، پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی (ڈائرکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا، نئی دہلی) کے علاوہ پروفیسر محمد ادریس، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، پروفیسر شبیر احمد خاں وغیرہ کی شرکت کی منظوری مل چکی ہے۔
میٹنگ میں طے پایا کہ 12 فروری ’یونانی میڈیسن ڈے‘ کے موقع پر فارمیسی کے میدان میں عمدہ کارکردگی کے لیے ڈاکٹر حامد صدیقی (ڈائرکٹر، نیشنل لیباریٹریز آف انڈیا)، جناب قمر اشرف (ڈائرکٹر، عون ہربل ریمیڈیز) اور جناب جاوید علی (ڈائرکٹر، شاہی لیباریٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ) کو بھی حکیم اجمل خان فارمیسی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔
میٹنگ کے اہم شرکاء میں محمد نوشاد (نیشنل کو آرڈی نیٹر) کے علاوہ حکیم ارباب الدین، ڈاکٹر عزیر بقائی، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر جاوید انور، ڈاکٹر سیّد منصور جمال کاظمی، شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر غیاث الدین، ڈاکٹر شکیل ہاپوڑی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر احسان صدیقی، ڈاکٹر فرمان علی صدیقی، محمد اویس گورکھپوری، اسرار احمد اُجینی اور محمد عمران قنوجی شامل ہیں۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (ٹیکنکل ونگ) کی میٹنگ منعقد

www.journeynews.in

صدرجمہوریہ ہند نے مائی بھارت – نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ پیش کیا

www.journeynews.in

بھارت نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فوج کے ماہر انجینئرز کو میانمار بھیجا

www.journeynews.in