16.1 C
Delhi
فروری 11, 2026
Uncategorized

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی متعدد ممالک میں نمائش

مراکش کے دارالحکومت رباط میں واقع محمد وی تھیٹر میں مراکش میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جشن بہار کا استقبالیہ اور "ہیپی چائنیز نیو ایئر، چارمنگ سلک روڈ” کے عنوان سے  ایک  ثقافتی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا ۔

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  کو اس تقریب میں  مسلسل  نشر کیا  جاتا رہا  جس نے تہوار کا  ایک پر جوش ماحول پیدا کیا اور مراکش کے لوگوں کو  روایتی چینی ثقافت کو مزید جاننے میں مدد فراہم کی ۔

مقامی وقت کے مطابق 5 فروری کی شام، دبئی کے مشہور لا پرلے ڈریم تھیٹر میں دبئی گلوبل اوورسیز چائنیز اسپرنگ فیسٹیول گالا  2026  اور بارہویں  یو اے ای اوورسیز چائنیز اسپرنگ فیسٹیول گالا کا انعقاد کیا گیا۔ یو اے ای اور دنیا بھر سے تقریباً 3,000 بیرون ملک مقیم چینی افراد  جشن بہار کو منانے کے لیے جمع ہوئے۔تقریب میں  سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو چینی اور غیر ملکی سامعین کی جانب سے  زبردست پزیرائی ملی  ، جس سے گالا کی آئندہ لائیو نشریات کے لیے توقعات پیدا ہوئیں۔

مقامی وقت کے مطابق 4 فروری کی شام، اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے جشن بہار کے استقبالیے کی میزبانی کی۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نے ایک شاندار منظر پیش کیا، جس نے شاندار روایتی چینی ثقافت کی عصری قوت اور جشن بہار کے دوران خاندان کے  ملنے  کی گرم جوشی کو واضح طور پر ظاہر کیا اور اسرائیل میں مقیم چینیوں کے لیے تہوار کی بھرپور خوشیاں اور  پر جوش ماحول  مہیا کیا ۔

Related posts

ٹری اینڈ سرپینٹ‘‘ بھارت میں ابتدائی بدھ مت دور پر نمائش 21جولائی سے

www.journeynews.in

پہلگام حملہ کشمیر کی سیاحت کو تباہ کرنے کے لیے اقتصادی جنگ کا ایکعمل تھا۔ جے شنکر

www.journeynews.in

پنجاب میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے دیہاتیوں کا جذبہ بے مثال

www.journeynews.in