23.6 C
Delhi
اکتوبر 16, 2026
بین اقوامی

وزیر اعظم کا دورۂ اسرائیل

اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 -26 فروری  کو اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم کا اسرائیل کا دوسرا دورہ ہوگا۔دورے کے دوران، وزیر اعظم اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ دونوں قائدین بھارت-اسرائیل کلیدی شراکت داری میں ہوئی اہم پیش رفت کا جائزہ لیں گے، اور امدادِ باہمی کے مختلف شعبوں میں مزید مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان شعبوں میں سائنس اور تکنالوجی، اختراع، دفاع اور سلامتی، زراعت، آبی انتظام کاری، تجارت اور معیشت، اور عوام سے عوام کے مابین تبادلے شامل ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ دونوں قائدین باہمی مفادات کے حامل علاقائی اور عالمی موضوعات پر اپنے نظریات ساجھا کریں گے۔وزیر اعظم اسرائیل کے صدر عزت مآب اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین گہری اور دیرینہ کلیدی شراکت داری کی توثیق کرے گا اور مشترکہ چنوتیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دو مضبوط جمہوریتوں کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی حصولیابی کی کوششوں کو ازسر نو ترتیب دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related posts

جیل میں بند ایرانی کارکن نرگس محمدی نے 2023 کا امن کا نوبل انعامسے نوازہ گیا

www.journeynews.in

لیبیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی،20 ہزار تا حال لاپتا

www.journeynews.in

غزہ کی 70 فیصد آبادی مئی تک تباہ کن قحط کا شکار ہو سکتی ہے:اقوام متحدہ

www.journeynews.in