جولائی 20, 2026
Delhiبھارتخبریں-عمانعمان

وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر اظہارخیال کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے پائیدار سفارتی مصروفیت ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی بھی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات کی اور مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے مستقل سفارتی رابطہ کاری ضروری ہے۔ بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

@SultanHaithamb1‘‘

****

 (ش ح –ا ب ن)

Related posts

بھارت میں ایف ڈی آئی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پیوش گوئل

www.journeynews.in

آئین کی پاسداری اور ملک کی تعمیر وترقی کے لیے جدوجہد سبکا فریضہ ہے / مولانااصغر علی امام مہدی سلفی

www.journeynews.in

سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے پر روک لگائی، زیر التوا مقدمات میں حتمی فیصلے اور سروے کے احکامات جاری کرنے پر پابندی

www.journeynews.in