اپریل 23, 2026
Delhiبھارتسیاحتی مقام - متحدہ عرب اماراتنیوز یو اے اییو اے ای

الہند گروپ نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مشنز کے لیے کونسلر، پاسپورٹ، اور ویزا کی خدمات کا کنٹریکٹ حاصل

کالیکٹ/ ابوظبی، یو اے ای – 21 اپریل 2026،(عوام ایکسپریس )بھارت کی مشہور ٹور اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی الہند ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کہ متنوع خدمات فراہم کرنے والے الہند گروپ کا حصہ ہے، نے ابوظبی میں بھارتیسفارتخانہ اور دبئی میں قونصل جنرل آف انڈیا کے لیے قونصلر، پاسپورٹ اور ویزا (CPV) خدمات کے آؤٹ سورسنگ کا معزز کنٹریکٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لیے اہم خدمات فراہم کرنے میں الہند کی عالمی ساکھ کو مزید مستحکم کرتی ہے۔یہ کنٹریکٹ ابوظبی میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ٹینڈر (Tender No. Abu/Cons/415/17/2025) کے ذریعے دیا گیا۔ اس ٹینڈر میں کل 13 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے صرف 4 کمپنیاں فائنل مرحلے کے لیے اہل قرار پائیں۔ الہند کو سب سے کم قیمت کی بولی لگانے کے لئے Lowest Financial Bidder (L1) قرار دیا گیا اور بعد ازاں کنٹریکٹ تفویض کیا گیا، جو اس کی مضبوط آپریشنل صلاحیت، تکنیکی مہارت اور مناسب قیمتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اس معاہدے کے تحت الہند متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ اور ویزا پراسیسنگ، اوورسیز سیٹیزن آف انڈیا (OCI) خدمات، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC)، سرنڈر سرٹیفکیٹ (SC)، گلوبل انٹری پروگرام (GEP) تصدیق، اٹیسٹیشن سروسز اور دیگر خدمات فراہم کرے گا۔الہند 1 جولائی 2026 سے پاسپورٹ کی تجدید، ویزا درخواستوں، او سی آئی (OCI) کارڈز، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC)، اور دستاویزات کی تصدیق (Attestation) جیسی خدمات فراہم کرے گا۔اس نئے معاہدے کے تحت، الہند متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کے لیے خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


الہند کے ترجمان نے کہا: “ہم متحدہ عرب امارات میں بھارتی مشنز کی جانب سے ہم پر بھروسہ کرنے کے لئے شکر گزار ہیں۔ یہ کامیابی ہماری اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر، شفاف اور صارفین کے لئے آسان خدمات فراہم کریں۔ ہمارا مقصد بیرون ملک بھارتی برادری کے لیے سہل اور محفوظ تجربہ فراہم کرنا ہے۔”

آپ کو معلوم ہو کہ الہند گروپ ہندوستان کے نمایاں ٹریول اور سروس گروپس میں سے ایک ہے، جس کا عالمی نیٹ ورک 130 سے زائد دفاتر پر مشتمل ہے۔ گزشتہ 33 سالوں میں الہند گروپ نے ٹریول سروسز، فارن ایکسچینج، ویزا اور اٹیسٹیشن سرویسیز، ایجوکیشن کنسلٹنسی اور کارپوریٹ ٹریول مینیجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں کامیابی سے توسیع کی ہے۔الہندگروپ ایک مضبوط ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریول پورٹل ایکوسسٹم چلاتا ہے، جو عالمی سطح پر B2B اور B2C خدمات فراہم کرتا ہے۔ الہند نے حکومتوں اور سفارتی مشنز کے لیے ایک قابل اعتماد آؤٹ سورسنگ پارٹنر کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔2019 سے وزارتِ خارجہ (MEA)، حکومتِ ہند کے تعاون سے الہند نے ملک بھر میں 17 منظورشدہ آؤٹ سورسنگ کلیکشن سینٹرز کامیابی سے چلا رہا ہے، جہاں اٹیسٹیشن اور اپوسٹائل کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں، اس نئے معاہدے کے تحت الہند تمام امارتوں میں 16 سروس سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہبھارتی اقلیت کو زیادہ سہولت اور آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

Related posts

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل آئینی حقوق اور انتخابی انصاف کے لیے نقصان دہ

www.journeynews.in

بھارت۔آسیان آزاد تجارتی معاہدہ گھریلو صنعت کیلئے غیر منصفانہ ہے۔ گوئل

www.journeynews.in

مکتوم بن محمد: 2025 کا وفاقی بجٹ اسٹریٹجک مقاصد کے حصول اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم

www.journeynews.in