28.7 C
Delhi
اگست 5, 2026
پریس ریلیزخبریںقومی

حج عمرہ عبادت بھی،سعادت بھی – مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی

حاجی پور ۳/اگست (پریس ریلیز) مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج کے وسیع و عریض ہال میں محمد عرفان اور ان کی اہلیہ کو سفر حج سے  جبکہ ماسٹر مصباح الدین اکرم مع اہلیہ ، محمد اجمل مع  اہلیہ اور حافظ اسلام کو عمرہ کے سفر سے واپسی پر مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے ایک خصوصی استقبالیہ دیا گیا، اس موقع سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم،وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیسی ، اردو میڈیا فورم و اردو کارواں کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے شرکت کی انہوں نے اپنی صدارتی خطاب میں ارشاد فرمایا کہ حج و عمرہ کے سفر کے لئے بلاوا کا آنا وسائل کے محتاج نہیں اگر وسائل سے بلاوا آتا تو پورے مغلیہ سلطنت میں جتنے بادشاہ گذرے ہیں تمام کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب ہوجاتی بشمول اونگ زیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کو جن کو مغل بادشاہوں میں سب سے زیادہ مذہبی آدمی سمجھا جاتا تھا وسائل تو ان کے پاس تھے، دولت تھی، حکومت تھی، ساتھ جانے کے لئے پوری فوج تھی اور جب بلاوا آتا ہے تو قلت وسائل کے باوجود اللہ تعالیٰ کسی نہ انداز سے وسائل پیدا کردیتے ہیں ۔
اور فرمایا کہ اگر واپسی کے بعد انسان کا دل دنیا کی محبت کے بجائے آخرت کی فکر سے لبریز ہو جائے، نمازوں کی پابندی شروع ہو جائے، اور گناہوں سے نفرت پیدا ہو جائے، تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بارگاہِ الٰہی میں آپ کا حج و عمرہ قبول ہو چکا ہے۔
ان کے علاوہ مدرسہ کے سکریٹری ڈاکٹر فیض احمد و صدر مدرس مولانا داؤد قاسمی نے بھی بیان کیا۔
اس خاص موقع پر اُردو زبان سیل حاجی پور کے مقابلہ جاتی پروگرام میں دوم پوزیشن سے کامیاب ہونے والے دو ہونہار طالب علم محمد ثاقب و ارشد اقبال کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
پروگرام کا آغاز مولانا عبدالغفور قاسمی کی نظامت حافظ جنید حسرت کی تلاوت اور تسکین پروین،انضمام الحق، عکرمہ محمود کے  نعت نبی سے ہوا ۔ اس موقع پر مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج کے اراکین و اساتذہ مولانامحمد تاج الہدیٰ رحمانی، مولانا سالم، ماسٹر محمد نسیم الہدیٰ،مفتی تابش اکرم قاسمی، محمد علاؤالدین انصاری، شفیع انصاری اور ماسٹر محمد فداء الہدیٰ،موجود تھے اس کے علاوہ اطراف و اکناف کے لوگ پروگرام میں شریک رہے ۔اخیر میں مہمان خصوصی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔

Related posts

معاشی بدحالی پر مرکز وہائٹ پیپر جاری کرے:سپریا شرینیت

www.journeynews.in

چینی صدر شی جن پھنگ کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب

www.journeynews.in

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن

www.journeynews.in