36.5 C
Delhi
اکتوبر 4, 2026
بھارتخبریںقومی

کانگریس انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان

رینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔موجودہ دور کی سیاست کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں 18 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور اس نے صرف وعدے اور اعلانات کرنے کا ہی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف 21 لوگوں کو ہی یہ حکومت ملازمت دے سکی ہے۔اس دوران پرینکا گاندھی نے رواں سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے متعلق عوام سے پانچ وعدے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، گیس سلنڈر ایک ہزار روپے میں نہیں بلکہ 500 روپے میں ملے گا، 100 یونٹ بجلی مفت ہوگی جبکہ 200 یونٹ بجلی کی نصف رقم ادا کرنی ہوگی، سرکاری ملازمتوں کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا اور کسانوں کی قرض معافی کو جاری رکھا جائے گا۔

 

Related posts

وزیراعظم مودی کا دورہ جاپان ہند پیسیفک میں امن، استحکام کے عزم کا اعادہ کرے گا۔ وکرم مصری

www.journeynews.in

حق سے دست بردار ہوا جا سکتا ہے، لیکن فرض کو ترک نہیں کیا جا سکتا:مولانا سید اشرف علی غروی

www.journeynews.in

اقوام متحدہ کا یو اے ای پر ایرانی حملوں پر تشویش کا اظہار

www.journeynews.in