25.5 C
Delhi
جولائی 15, 2025
بھارت

راج ناتھ سنگھ کا چین میں دہشت گردی پر سخت موقف، شنگھائی تعاون تنظیم سے مذمت کا مطالبہ

چنگداو (چین)، 26 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے شہر چنگ داو میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی دو روزہ کانفرنس میں دہشت گردی کی سخت تنقید کی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ایس سی او کو دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دفتر نے آج صبح ایکس ہینڈل پر اپنی تقریر اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی سمیت دہشت گردی کی دیگر قابل مذمت کارروائیوں کے قصورواروں، منتظمین، مالی معاونین اور اسپانسر کو جوابدہ ٹھہرانے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کا ہر عمل مجرمانہ اور بلا جواز ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو اس برائی کی واضح مذمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بھی حوالہ دیا۔ سنگھ نے کہا کہ پہلگام حملے کا طریقہ کار ہندوستان میں لشکر طیبہ کے گزشتہ دہشت گردانہ حملوں جیسا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع اور سرحد پار دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے اپنے حق کا استعمال کیا۔ بھارت نے 07مئی کو آپریشن سندور کے ذریعے سرحد پار دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔
وزیر دفاع سنگھ نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروپ مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) نے پہلگام میں معصوم سیاحوں پر حملہ کیا۔ اس میں ایک نیپالی شہری سمیت 26 بے گناہ شہری مارے گئے۔ مقتولین کو مذہبی شناخت کی بنیاد پر گولیاں ماری گئیں۔ اقوام متحدہ نے لشکر طیبہ کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کا تعلق اس لشکر سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ آج اس ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں سرحد پار سے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ڈرون شامل ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ ہماری باہم جڑی ہوئی دنیا میں اب روایتی سرحدیں خطرات کے خلاف واحد رکاوٹ نہیں ہیں۔ ہم سب کو چیلنجوں کے ایک پیچیدہ جال کا سامنا ہے۔ اس میں بین الاقوامی دہشت گردی اور ہائبرڈ وارفیئر سے لے کر سائبر حملے شامل ہیں۔

Related posts

اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ، 7 مزدور مال گاڑی سے کچل کر ہلاک

www.journeynews.in

بھارت نے جمیکا کو 60 ٹن طبی امداد بھیجا

www.journeynews.in

کینیڈا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی۔ پیوش گوئل

www.journeynews.in