27.7 C
Delhi
جولائی 16, 2025
Delhi

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیونٹیز کی فعال شراکت داری اہم ہے۔ بھوپیندر یادو

نئی دہلی۔ 26؍جون۔ ایم این این۔پروجیکٹ ایلیفینٹ  کی 21ویں اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ 26 جون 2025 کو اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے) دہرادون میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس  میٹنگ میں  ہاتھیوں کی رینج والی ریاستوں کے سینئر حکام، سائنس دانوں اور فیلڈ ماہرین کو، اہم تحفظاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ، پروجیکٹ ایلیفینٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندوستان میں ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر غور کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے۔ میٹنگ میں انسانوں کے ساتھ ہاتھیوں کے ٹکراو سے متعلق مسئلے کو اجاگر کیاگیا، جو  انسانی تحفظ  اور ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے ایک چیلنج  ہے۔ بات چیت میں انسانوں اور  ہاتھی کے ٹکراو کے انتظام میں کمیونٹی کی شمولیت پر زور دیا گیا۔جناب بھوپیندر یادو نے جنگلی حیات کے تحفظ میں مقامی برادریوں کو فعال شراکت دار بنانے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جو انسانی جنگلی حیات کے تصادم سے شدید متاثر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے پروگراموں کی کامیابی کے لیے انسانی جنگلی حیات کے تنازعات کا موثر انتظام اہم ہے۔ وزیرموصوف  نے کام کی  نوعیت کو بہتر بنانے اور فرنٹ لائن فارسٹ اسٹاف اور زمینی سطح کے تحفظ کے کارکنوں کی سماجی تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب  یادو نے ہندوستانی ریلوے، بجلی کی وزارت، این ایچ اے آئی اور مائن ڈیولپرز کے ساتھ انسانی و جنگلی حیات کے ٹکراو کو کم کرنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلیم علی سنٹر فار آرنیتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری( ایس اے  سی او این)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ مینجمنٹ (آئی آئی ایف ایم) ، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی) اور ریاستی جنگلات کے تربیتی اداروں کو بیداری اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ وزیرموصوف  نے ریلوے حادثات کی وجہ سے ہاتھیوں کی اموات کے اعداد و شمار کو منظم طریقے سے اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ریاستوں، اداروں اور ماہرین کے درمیان تمام خطوں میں بہترین طریقوں کو بڑھانے کے لیے علم کے اشتراک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں اہم اقدامات جیسے کہ جنوبی اور شمال مشرقی ہندوستان میں انسانی ہاتھیوں کے تصادم پر علاقائی ایکشن پلان کی تیاری، 3,452.4 کلومیٹر کے حساس ریلوے راستوں کا احاطہ کرنے والے سروے کی تکمیل، جس میں تخفیف کے لیے 77 ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی، کے بارے میں اور 22 ریاستوں میں 1,911 جینیاتی پروفائلز کے ساتھ پکڑے گئے ہاتھیوں کی ڈی این اے پروفائلنگ کی پیش رفت سے متعلق اپ ڈیٹس شامل تھے۔ کمیٹی نے ذکر  کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ہاتھیوں کی آبادی کے تخمینے کا مرحلہ 1 مکمل ہو چکا ہے، جس میں 16,500 سے زیادہ گوبر کے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔ نیلگیری ہاتھی ریزرو کے لیے ماڈل ایلیفینٹ کنزرویشن پلان (ای سی پی) پر بھی کام جاری ہے، جسے دسمبر 2025 تک حتمی شکل دینے کی امید ہے۔

Related posts

زیادہ سے زیادہ 2024میں مراقبہ کی مشق کریں۔ پرم سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

www.journeynews.in

دہلی شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال

www.journeynews.in

مدرسہ حسینیہ میں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پررنگا رنگ تقریب کا انعقاد

www.journeynews.in