27.3 C
Delhi
جولائی 15, 2025
Delhi

ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آیا امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی۲۶؍ جون۲۰۲۵ء
آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد داؤد امینی صاحب،رکن شوریٰ امارت شرعیہ صوبہ دہلی اور صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماءصوبہ دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابرا ٓلود ہے ،یہاں چاند نظر نہیں آیا ۔البتہ ملک کے بیشتر مقامات مثلاً کان پور،لکھنؤ، بائسی پورنیہ، شیوہر ، سیوان ، بتیا، پھلواری شریف پٹنہ، بنارس مئو ،اعظم گڑھ،تیوڑہ مظفرنگر وغیرہ سے رؤیت کی معتبر اطلاعات موصول ہوئیں۔
اس لیے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ کل بروز جمعہ یکم محرم الحرام ۱۴۴۷ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور د س محرم الحرام یوم عاشورہ ۶؍جولائی ۲۰۲۵ء بروز اتوار ہوگا ( ان شاءاللہ )

Related posts

وقف بل کا پاس ہونا مسلمانوں کے ساتھ بڑی نا انصافی

www.journeynews.in

ملک میں کسی کے اچھے دن آئے ہوں یا نہیں لیکن کانگریس کی سوشل میڈیا کے اچھے دن ضرور آگئے ہیں

www.journeynews.in

آسام کے لاکھوں لوگوں کو راحت ، کٹ آف ڈیٹ 1971 قانونی طور پر درست قرار

www.journeynews.in