نومبر 5, 2026
خبریں

ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں ، چینی وزارت خارجہ

13 جنوری کو چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل ظاہر کیا۔ امریکی صدر نے 12 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھے گا، اسے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی سرگرمی کے دوران 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ چین کا ٹیرف سے متعلق مؤقف بالکل واضح ہے۔ ٹیرف جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ چین اپنے جائز اور قانونی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ، ایران میں قومی استحکام کی امید اور حمایت کرتا ہے۔ چین ہمیشہ سے دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا آیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی آمیز رویہ اپنانے کے خلاف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سودمند ہوں۔

Related posts

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

www.journeynews.in

آج شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آے

www.journeynews.in

مدارس کو دہشت گردی کی فیکٹری کہنے والے تاریخ سے نا بلد ہیں زیادہ سے زیادہ آسام کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

www.journeynews.in