ستمبر 5, 2026
Delhiبھارتخبریں-عمانعمان

وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر اظہارخیال کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے پائیدار سفارتی مصروفیت ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی بھی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات کی اور مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے مستقل سفارتی رابطہ کاری ضروری ہے۔ بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

@SultanHaithamb1‘‘

****

 (ش ح –ا ب ن)

Related posts

بھارت اور نیوزی لینڈ ایک جامع اور فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔ پیوش گوئل

www.journeynews.in

مدرسہ حسینیہ میں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پررنگا رنگ تقریب کا انعقاد

www.journeynews.in

 وزیراعظم مودی نے  کابینہ کے ’’ون نیشن ون سبسکرپشن ‘‘کو منظور کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

www.journeynews.in