27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
قومی

تائیوان نے ممبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کیا

ممبئی ۔17؍اکتوبر۔ ایم این این۔  تائیوان نے ممبئی میں تائی پے اکنامک اینڈ کلچرل سینٹر کا افتتاح کیا ہے، جو ہندوستان میں ملک کا تیسرا دفتر ہے۔ نیا دفتر چار بڑی مغربی ہندوستانی ریاستوں – مہاراشٹرا، گجرات، مدھیہ پردیش، اور گوا کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کی خدمت کرے گا۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، بھارت میں تائی پے اکنامک اینڈ کلچرل سینٹر (TECC) کے سربراہ سفیر بوشوان گیر اور نئے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہومر چانگ نے بدھ کے روز استقبالیہ میں شرکت کی۔ تائیوان کے وزیر خارجہچیا لنگ لین نے اس تقریب کے لیے ایک مبارکبادی ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں حالیہ برسوں میں ہندوستان۔تائیوان تعلقات میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں TECC کا مغربی ہندوستان کے ایک اہم اسٹریٹجک مرکز میں افتتاح، نہ صرف تائیوان کی "نئی ساؤتھ باؤنڈ پالیسی” اور ہندوستان کی "ایکٹ ایسٹ پالیسی” کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے مسلسل وعدے کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے. 1995 میں نئی دہلی میں TECC اور 2012 میں چنئی میں TECC کے قیام کے بعد ممبئی میں تائی پے اکنامک اینڈ کلچرل سینٹر تائیوان کا ہندوستان میں تیسرا دفتر ہے۔

Related posts

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

www.journeynews.in

بہرائچ میں تعلیمی اجلاس میں ایم اے یو کے بانی سر سید احمد خان کو مرکزی حکومت سے بھارت رتن دینے کی اٹھائ مانگ

www.journeynews.in

عالمی یوم ماحولیات پرساون کرپال روحانی مشن نے 7500 پودے تقسیم کیے

www.journeynews.in