19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025

About Us

www.journeynews.in

جرنی نیوز۔۔۔بیاد گار عامر سلیم خان
عامر سلیم خان اردوصحافت کی دنیا کاوہ نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔عامرسلیم خان نے اپنی پوری زندگی اردوصحافت کیلئے وقف کردی تھی۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز روزنامہ راشٹریہ سہارا سے کیا،وہ آل انڈیا ریڈیوسے بھی جڑے رہے۔ اس کے بعد ہندوستان ایکسپریس اور زندگی کے آخری سفر تک روزنامہ ہمارا سماج کے ساتھ رہے۔ انہوں نے کبھی صحافت کے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، اور وہ صحافت کو نئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے بھی حامی تھے۔ جب سے ڈیجیٹل کا دور شروع ہوا ہے ان کی کوشش تھی کہ اردو صحافت بھی ڈیجیٹل کی طرف قدم بڑھائے۔ اس کے لئے انہوں نے بہت کوشش بھی کی۔ ان کی خواہشوں کے پیش نظر ان کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں ایک چھوٹی سی کوشش شروع کی ہے۔جرنی نیوز پورٹل کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمیں آپ اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔شکریہ