24 C
Delhi
مارچ 14, 2026

قومی

Delhiبھارتبین اقوامیقومی

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا یوم جمہوریہ کی ماقبل شام قوم کے نام خطاب

www.journeynews.in
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! ملک اور بیرون ملک رہنے والے، ہم بھارت کے لوگ جوش وخروش کے ساتھ یوم جمہوریہ کا جشن منانے جا رہے ہیں۔میں آپ سب کو یوم جمہوریہ کے قومی تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یوم جمہوریہ کا مقدس تہوار ہمارے ماضی، حال اور مستقبل میں ملک کی صورتحال اور سمت کا جائزہ لینے کا موقع ہوتا  ہے۔ جدوجہد آزادی کی بدولت15 اگست 1947 کے دن سے ہمارے ملک کی حالت بدل گئی۔ بھارت  آزاد ہوا۔ ہم اپنی قومی تقدیر کے معمار بن گئے۔ 26 جنوری 1950 سے ہم اپنی جمہوریہ کو آئینی نظریات کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں۔ اُسی دن ہم نے اپنے آئین کو مکمل طور پر نافذ کیا۔ مادر جمہوریت، بھارت کی سرزمین نوآبادیاتی حکمرانی کے طور طریقوں سےآزاد ہوئی اور ہمارا عوامی جمہوریہ وجود میں آیا ۔ ہمارا آئین دنیا کی تاریخ میں آج تک کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیادی کتاب ہے۔ ہمارے آئین میں درج انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے نظریات ہماری جمہوریت کی وضاحت کرتے ہیں۔ آئین کے معماروں  نے قوم پرستی کے جذبے اور ملک کے اتحاد کو آئینی التزامات کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ہماری قوم کو متحد کیا۔ گذشتہ برس 31 اکتوبر کو ممنون ہم وطنوں نے جوش و خروش سے اُن کا 150...
خبریںقومی

بہار میں ماب لنچنگ کے انسانیت سوز واقعات پرصدر جمعیۃ علماء ہند کا وزیر اعلی بہار کو مکتوب

www.journeynews.in
مجرموں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کے لیے معقول معاوضہ کا مطالبہ  نئی دہلی: ۱۷جنوری ۲۰۲۶ء: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد...
پریس ریلیزقومی

تعلیم ہی قوموں کی تقدیر سنوارنے اور دیش کی ترقی کی بنیاد ہے: مولانا محمد اظہر مدنی

www.journeynews.in
جامعہ ابوبکر الصدیق الاسلامیہ اور کلیہ عائشہ صدیقہ للبنات کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر مغربی چمپارن، بہار ’’تعلیم ہی...
تقریباتخبریںقومی

مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی تمام کوششوں کا مرکز بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم

www.journeynews.in
ڈبرو گڑھ۔21؍ دسمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی...