26.5 C
Delhi
اگست 30, 2025
Delhiپریس ریلیزقومی

اتراکھنڈ میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو ختم کیے جانے کی شدید مذمت

بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات پر حکومت کارروائی کرے
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاوّل کا استقبال کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کریں اور سنتوں پر عمل کر کے ثواب حاصل کریں۔
 مفتی مکرم نے اتراکھنڈ ریاستی حکومت کے ذریعے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو ختم کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اس عمل کو سراسر غیر آئینی بتایا۔ حکومت نے مدرسہ بورڈ کے ساتھ ساتھ،2019کے غیر سرکاری عربی و فارسی مدارس کی منظوری کے قانون کو بھی کالعدم کر دیا جس سے ریاست میں ہر مدرسہ کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس کی جگہ پر ریاستی حکومت اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی ادارہ ایکٹ لانا چاہتی ہے حکومت کا دعوی ہے کہ یہ نئی قانون سازی معاشرے کے لیے تمام طبقات کو بہتر موقع فراہم کرے گی۔ آسام کی ریاستی حکومت نے بھی کئی ہزار مدارس کو بند کر کے  انہیں اسکولوں میں تبدیل کر دیا ایسی ہی کوئی کاروائی یہاں بھی کرنے کا منشا ہے۔ مفتی مکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئین نے ہر فرقے کو اپنے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے چلانے کی اجازت دی ہے تو پھر مدارس کو بند کرنے کا کیا جواز ہے۔ حکومت قانون کوئی بھی بنائے لیکن اقلیتی نوجوانوں کو تعلیمی حق سے محروم نہ کرے۔
مفتی مکرم نے ملک میں بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا۔ آئے دن ماب لنچنگ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ دیکھا یہ جا رہا ہے کہ اقلیتی فرقہ کے افراد کی جان و مال کوخطرے میں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گورکھپور کے برئی پار کے مشتاق احمد کو قتل کر دیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ متاثرین کے خاندان والوں کو معاوضہ دیا جائے اور حملہ آوروں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ چلا جائے تاکہ ماب لنچنگ کے واقعات رونما نہ ہوں۔
29 صفر مطابق 24 اگست 2025 بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شریف مسجد فتح پوری میں منعقد ہوگا جس میں علماء کرام اور مشائخ عظام شرکت فرمائیں گے ہندوستان کے نامور شاعر ڈاکٹر ماجد دیوبندی، محمد اسلم وارثی سیوانی، محمد قاسم شمسی، سید قیصر خالد فردوسی بارگاہ مجدد میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

Related posts

ریلائنس جیو کا خالص منافع جون سہ ماہی میں 12.1 فیصد بڑھ کر 4,863 کروڑ روپے ہو گیا

www.journeynews.in

مرحوم ضمیر احسن کی کتاب کا رسم اجراء و شعری نشست آئندہ کل

www.journeynews.in

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (ٹیکنکل ونگ) کی میٹنگ منعقد

www.journeynews.in