20.1 C
Delhi
اکتوبر 16, 2025
بین اقوامیتقریباتخبریں

پھنگ لی یوان کی گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن کی معاون تقریب "ڈیجیٹل انٹیلی جنس امپاورمنٹ آف ویمن اینڈ گرلز اچیومنٹ ایگزبیشن ” میں شرکت

14 اکتوبر کی صبح،  گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن کی معاون تقریب   "ڈیجیٹل انٹیلی جنس امپاورمنٹ آف ویمن اینڈ گرلز اچیومنٹ ایگزبیشن ”  بیجنگ میں ہوئی۔چینی  صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے یونیسکو کی  خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان  اور اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صائمہ  باہوس    نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر  کیں۔ غیر ملکی رہنماؤں کی/کے شریک حیات، خواتین کی تنظیموں کے رہنما اور  دیگر افراد  بھی تقیب میں  شریک ہوئے۔

پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین کی ڈیجیٹل اور  انٹیلیجنٹ   ٹیکنالوجی کی فعال ترقی نے ڈیجیٹل اور  انتیلیجنٹ   دور میں خواتین کی ترقی کے لیے ایک وسیع میدان فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ  خواتین اور لڑکیوں کے لیے مواقعوں سے بھرپور   ڈیجیٹل اور انٹیلیجنٹ   مستقبل  کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر  ہیں   اور مشترکہ طور پر عالمی   سطح پر  "ویمن کاز”  کے  مقصد کو نئی بلندیوں تک لے  جائیں گی ۔باہوس  نے  ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے، خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ میں چین کی نمایاں کامیابیوں کی بے حد تعریف کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل اور   انٹیلیجنٹ   دور میں ہمہ گیر ترقی  کے حصول  میں  خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ افتتاحی تقریب کے بعد پھنگ لی یوان نے چینی اور بین الاقوامی مہمانوں کے ساتھ نمائش کا دورہ  بھی کیا۔

Related posts

 پی ایم مودی کی طرف سے رکھی گئی ٹھوس بنیاد

www.journeynews.in

عدالت نے ہیرا گروپ کیلئے انتظامات کے لامحدود دروازے کھولے عدالت کا یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کی فتح ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ‘‘کا منتر جموں و کشمیر کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مودی

www.journeynews.in