32.7 C
Delhi
اگست 5, 2026
Uncategorized

تیسری جماعت کی طالبہ اریبہ جمال نے پہلا روزہ رکھا

نئی دہلی 18 مارچ …تیز ہوتی دھوپ اور بڑھتی گرمی کو شکست دیتے ہوئے الخدم گروپ کے ڈائریکٹر کی بیٹی اورتیسری جماعت کی طالبہ نے روزہ رکھ کر خاندان اور آس پاس کے لوگوں سے دعائیںلیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق الخدم گروپ کے ڈائریکٹر حافظ شاہ جمال کی آٹھ سالہ بیٹی اریبہ جمال، جو ابھی صرف تیسری جماعت کی طالبہ ہے ،نے رمضان المبارک کا ساتواں روزہ رکھ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔والدین اور گھر کے لوگوں نے بڑھتی گرمی اور دھوپ کی شدت سے ڈر کر بچی سے روزہ ترک کرنے کو بھی کہا ۔ماں باپ کو یہ بھی خوف تھا کہ بدلتے موسم کی وجہ سے کئی طرح کے وائرل بچوں پر اثر انداز ہورہے ہیں ،کہیں پانی کی کمی کی وجہ ان کی بیٹی بھی بدلتے موسم کی بیماریوں کا شکار نہ ہوجائے ۔اریبہ جمال نے مکمل اعتماد اور ےقین کے ساتھ روزہ مکمل کیا ،تمام نمازوں اور نفلی عبادات ادا کیں اور صبر تحمل کا اتنا ہی مظاہرہ کیا جتنا بڑے کرتے ہیں۔اس موقع پر اریبہ کی ٹےچروں،دادی دادا،نانی نانا،چاچا چاچی اور مامامامی نے دل کھول کردعائیں دی ہیں۔سیاسی تقدیر سے بات کرتے ہوئے اربیہ کے دادا حاجی زبیر احمد نے کہا کہ میں نے اپنے تمام بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا ہے اور اس کے دنیاوی تعلیم بھی دلائی ہے ۔میرے بچے دینی امور اور صوم صلاة کے پابند ہیں۔یہی حال میرے بچوں کی اولاد کا بھی ہے میں اریبہ کے پہلے روزے سے بہت خوش ہو ں اور اس کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔سیاسی تقدیر کے چیف ایڈیٹر محمد مستقیم خاں نے اریبہ کو دنیا و دین کی کامیابی کے لئے دعائیں دی ہیں۔

Related posts

ہیرا گروپ کیلئے سپریم کورٹ کا موجودہ حکم اور اس کی حقیقت ڈاکٹر نوہیرا شیخ حق پر ہیں اور ہمیشہ عدالتوں کے حکم کی تعمیل کی ہے

www.journeynews.in

دیگر ریاستوں میں مقیم بہار کے لوگوں کے لیے نتیش حکومت تہواروں کے دوران چلائے گی 299 بسیں

www.journeynews.in

فیوجی فلم کی بھارت میں آفس پرنٹر کے کاروبار میں اینٹری

www.journeynews.in