40.2 C
Delhi
جون 10, 2026
Uncategorized

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ

سونامی کی وارننگ جاری

زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالیان شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے

تائیوان کے مشرقی حصے میں شدید زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد جنوبی جاپان کے بعض علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ زلزلے کی شدت 7.4 تھی، اس کا مرکز تائیوان کے ہوالیان شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے۔ تائیوان میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے جاپان کے جنوبی جزیروں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا اور وہاں تباہی مچا دی۔ یہاں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ تاہم متاثرہ افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ این ایچ کے م؎کے مطابق اوکیناوا کے جنوبی پریفیکچر کے قریب ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ خیال رہے کہ تائیوان میں ستمبر 1999 میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور جزیرے کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت میں تقریباً 2400 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جاپان میں ہر سال تقریباً 1500 زلزلے محسوس کیے جاتے ہیں۔ جاپان اور تائیوان عام طور پر خاص تعمیراتی تکنیکوں اور سخت عمارتی ضوابط کی وجہ سے بڑے زلزلوں سے کم نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جاپان نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو الرٹ کرنے اور وہاں سے نکالنے کی ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے۔

Related posts

محمد بن راشد کا دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

www.journeynews.in

5جی میں بھارت کی بڑی چھلانگ، ایک سال میں تیسرے نمبر پر پہنچا

www.journeynews.in

ہندوستان جوتے کی پیداوار اور استعمال کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صدر جمہوریہ

www.journeynews.in