25.5 C
Delhi
جولائی 15, 2025
Uncategorized

کانوڑکے بہانے اقلیتی فرقہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

"ادے پور فائلس” فلم کو بین کیا جائے

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں فضائل اہل بیت رضی اللہ عنہم کا ذکر کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اہل بیت سے محبت کریں اور ان کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہا عاشورہ محرم الحرام بروز اتوار 6جولائی کو مسجد فتح پوری میں صبح 11 بجے بیان شہادت کربلا ہوگا۔
مفتی مکرم نے کانوڑ یاترا کے بہانے اقلیتی فرقہ کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کانوڑ یاترا کوئی نیا عمل نہیں ہے ہر سال کانوڑ یاتری بڑی تعداد میں جاتے ہیں راستے میں جگہ جگہ مسلم فرقے کے لوگ یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں پھلوں سے ان کی خاطر کرتے ہیں اور ان کے آرام کے لیے مسلمانوں کی طرف سے بڑے بڑے کیمپ لگائے جاتے ہیں دو تین سال سے کانوڑ کا بہانہ بنا کر اقلیتی فرقہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے یہ قابل مذمت ہے۔ ایک فرقہ پرست تنظیم کے لیڈر نے صوبہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلم ہوٹلوں کی سختی سے جانچ کرائی جائے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض افراد اپنی اصل شناخت چھپا کر یا ہندو ناموں کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں جو یاتریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر سکتے ہیں۔ مفتی مکرم نے کہا فرقہ پرست عناصر حالات بگاڑنا چاہتے ہیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ان کا ہر الزام بے بنیاد ہوتا ہے یہ ان کا سیاسی ہتھکنڈا ہے سب جانتے ہیں۔
مفتی مکرم نے ادے پور فائلس فلم بنانے والوں اور فرقہ پرستی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس فلم کو بین کیا جائے اور اس کے ریلیز کیے جانے پر پابندی لگائی جائے. انہوں نے کہا کہ ادے پور میں ٹیلر ماسٹر کا قتل کرنے والے گرفتار ہو چکے ہیں ہمارا مطالبہ  ہے کہ انہیں جلد از جلد سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ادے پور کے واقعے کو بنیاد بنا کر یہ فلم بنائی گئی ہے جو نفرت انگیز ہے اس میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس سے بدامنی پھیل سکتی ہے۔ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ مفتی مکرم نے کہا ہمیں تعجب ہے کہ سینسر بورڈ کیسے فرقہ پرستی کی آگ بھڑکانے والی جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں پر مبنی فلم کو لائسنس دے دیتا ہے۔ مفتی مکرم نے کہا مذہب اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے پیغمبر اسلام محسن انسانیت ہیں دہشت گردی اور وحشیانہ ظلم سے اس مذہب کو جوڑنا ناقابل برداشت ہے۔

Related posts

ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2023 ملنے پر طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی مبارکباد

www.journeynews.in

ایرانی صدر نے فون پروزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

www.journeynews.in

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

www.journeynews.in