نومبر 4, 2026
Uncategorized

وزیر اعظم نے چھٹ پوجا کی مقدس ’کھرنا ‘رسم کے لیے مبارکباد

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاپرو چھٹ کے دوران ادا کی جانے والی ایک اہم رسم کھرنا‘ کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس مقدس تہوار پر سخت ترین وَرت رکھنے والے اور رسومات ادا کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جناب مودی نے اس موقع پر چھٹ میّا کی عقیدت میں بھکتی گیت بھی ساجھا کیے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے لکھا:

’’آپ سبھی کو مہاپرو چھٹ کی کھرنا پوجا کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ ورت رکھنے والے تمام تر افراد کو سلام! اس مقدس موقع پر، عقیدت اور تحمل کے اس مبارک موقع پر گڑ سے تیار کھیر کے ساتھ ہی ساتوِک پرساد کھانے کی روایت رہی ہے۔ میری تمنا ہے کہ اس مبارک موقع پر چھٹی میّا ہر کسی کو اپنا آشیرواد دیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=mOTEaLwwKK0

https://m.youtube.com/watch?v=fwX2g9jjo1o&pp=0gcJCR4Bo7VqN5tD‘‘

Related posts

بھارت کا مستقبل اختراع میں سرمایہ کاری سے طے ہوگا۔ وزیراعظم مودی

www.journeynews.in

ہندوستانی اقدار پر مبنی تعلیمی نظام وقت کی ضرورت ہے۔ مودی

www.journeynews.in

مہاوکاس اگھاڑی کو ووٹ کا مطلب انھیں اقتدار میں آنے کے بعد لوٹ مار کرنے کا موقع دینا: اسمرتی ایرانی

www.journeynews.in