16.1 C
Delhi
فروری 19, 2026
Delhi

ماہ رمضان کا چاند نظر آیا، ۱۹؍ فروری کو یکم رمضان امارت شرعیہ ہند کا فیصلہ

نئی دہلی ۱۸؍ فروری ۲۰۲۶ء
آج ابھی بعد نماز مغرب رویت  ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا  محمداخلاق قاسمی صاحب، نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی و صد ر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی بمقام دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع ابر آلود ہے ، چاندنظر نہیں آیا۔البتہ چترا ،نورنگر، سمریا  ( جھارکھنڈ) بھدیہ (بہار) دیولہ ( گجرات )  بہادر گنج غازی پور سمیت  ملک کے متعدد مقامات رویت کی مصدقہ خبریں موصول ہوئیں۔
اس کے پیش نظر کمیٹی نے اعلان کیا کہ۱۹؍ فروری۲۰۲۶ء بروز جمعرات، ماہ رمضان المبارک۱۴۴۷ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ ان شا ءاللہ ۔ اہل ایمان آج رات کو تراویح وغیرہ اہتمام کریں ۔

Related posts

بی جے پی پیسے کی پیشکش کر رہی ہے اور ای ڈی،سی بی آئی کے ذریعہ کونسلروں کو توڑنے کی دھمکی دے رہی ہے – درگیش پاٹھک

www.journeynews.in

اردو کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

www.journeynews.in

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی ؒ پر سیمینار اختتام پذیر

www.journeynews.in