21.1 C
Delhi
مارچ 19, 2026
نیوز یو اے اییو اے ای

وزیراعظم نریندر مودی اور یو اے ای کےصدر کے بیچ بات چیت

 آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت پر اتفاق

نئی دہلی۔18؍ مارچ۔ ایم این این۔ وزیر اعظم  شری نریندر مودی  نے متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ زائید  بن زائید النہیان سے ٹیلی فون  پر گفتگو کی، جس میں مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم سمندری راستہ ہے۔  وزیراعظم مودی نے اس موقع پر یو اے ای پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔  رپورٹس کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال کشیدہ ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔  تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور یو اے ای کے درمیان یہ سفارتی رابطہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ خطے میں استحکام اور عالمی توانائی سکیورٹی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Related posts

یو اے ای حکومت کے سالانہ اجلاسوں میں قومی شناخت، خاندان اور مصنوعی ذہانت پر توجہ

www.journeynews.in

مکتوم بن محمد: 2025 کا وفاقی بجٹ اسٹریٹجک مقاصد کے حصول اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیزکرنےکیلئےمصنوعی ذہانت سےاستفادہ کررہا ہے:عمر العلماء

www.journeynews.in