21.1 C
Delhi
مارچ 19, 2026
بھارتقومی

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے اندور میں آگ لگنے کے ایک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم  نے پی ایم این آر ایف سے  مدد  کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے اندور میں آگ لگنے  کے المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ کنبوں کے لیے  مدد  کا اعلان کیا ہے ۔

اندور آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے سوگوار کنبوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ جناب مودی نے مزید اعلان کیا کہ ان لوگوں کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔ پی ایم این آر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کو  دو –  دو   لاکھ روپے دیے جائیں گے ، جب کہ زخمیوں کو  50 – 50 ہزار  روپے دیے جائیں گے ۔

وزیر اعظم نے  ‘ ایکس ’  پر لکھا ؛

‘‘ مدھیہ پردیش کے اندور میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ۔ ان لوگوں سے تعزیت  ، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔

پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 – 2  لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ زخمیوں کو  50 – 50  ہزار روپے دیے جائیں گے: پی ایم’’۔

Related posts

کارکنوں نے جیتن رام مانجھی کو مرکزی وزیر بنائے جانے پر مبارکباد دی

www.journeynews.in

وزیراعظم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کو ہندوستان کی میزبانی میں برکس 2026 میں مدعو کیا

www.journeynews.in

آہ استاد محترم شیخ محمد عطاء الرحمن مدنی رح نہی رہے

www.journeynews.in