25.8 C
Delhi
اکتوبر 9, 2026
نیوز یو اے اییو اے ای

شیخ حمدان کی زخمی بھارتی پائلٹ کیپٹن سمیت مچھّر سے ملاقات، بہادری اور ذمہ داری کی تعریف

دبئی۔ 3؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کیپٹن سمیت مچھّر سے ملاقات کی، جو 30 ستمبر کو پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔شیخ حمدان نے کیپٹن سمیت کی بہادری، ذمہ داری اور مسافروں کی جانیں بچانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں جرأت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن سمیت نہ صرف فلائی دبئی کی ٹیم بلکہ متحدہ عرب امارات کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔فلائی دبئی کی بوئنگ 737 میکس 8 پرواز دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی جب دورانِ پرواز کاک پٹ میں سنگین واقعہ پیش آیا۔ متحدہ عرب امارات کی تحقیقات کے مطابق شریک پائلٹ نے مبینہ طور پر کیپٹن سمیت پر کاک پٹ میں موجود کریش ایکس سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ حکام نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود کیپٹن سمیت اور دیگر عملے کی کوششوں سے صورتحال پر قابو پایا گیا اور طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔شیخ حمدان کے ساتھ ملاقات کے دوران دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر شیخ احمد بن سعید آل مکتوم بھی موجود تھے۔فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹو غیث الغیث نے بھی کیپٹن سمیت اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل صورتحال میں ان کی کوششوں سے طیارے کو محفوظ بنایا گیا اور اسے بحفاظت اتارا گیا۔متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام بھی کیپٹن سمیت کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کر چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انہیں ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود ان کی جرأت نے سینکڑوں جانیں بچانے اور ایک بڑے سانحے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

ابوظہبی کے ولی عہد نے ہندوستانی وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے آغاز پر استقبال کیا

www.journeynews.in

شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے 10 سفیروں کو ’زاید دی سیکنڈ میڈل‘ کے اعزاز سے نوازا

www.journeynews.in

غزہ کے لیے امارات کا 76 واں فضائی امدادی مشن مکمل، مجموعی امداد 4,000 ٹن سے تجاوز کر گئی

www.journeynews.in