31 C
Delhi
ستمبر 21, 2026
Uncategorized

ایرانی صدر نے فون پروزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی۔ 23؍جون۔   ایم این این۔اتوار کے روز ذرائع نے بتایا کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے فون پر بات کی اور انہیں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔پیزشکیان نے کہا کہ ذرائع کے مطابق علاقائی امن اور استحکام کی بحالی میں ہندوستان کی آواز اور کردار اہم ہے۔ذرائع کے مطابق فون کال پیزشکیان سے آئی اور 45 منٹ تک جاری رہی۔کال کے دوران ایرانی صدر پیزشکیان نے ہندوستان کو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں ایک دوست اور شراکت دار قرار دیا۔ایرانی صدر نے ہندوستان کے موقف اور کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کے مطالبے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

وزیرداخلہ امیت شاہ 19 دسمبر کو جموں کشمیر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

www.journeynews.in

مکہ مسجد کے امام سعید الرحمن عزیز کے ساتھ ماب لنچنگ کی کوشش

www.journeynews.in

صہبائی آزردہ اور شیفتہ‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح

www.journeynews.in