32 C
Delhi
ستمبر 19, 2026
Uncategorized

وزیر اعظم نے چھٹ پوجا کی مقدس ’کھرنا ‘رسم کے لیے مبارکباد

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاپرو چھٹ کے دوران ادا کی جانے والی ایک اہم رسم کھرنا‘ کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس مقدس تہوار پر سخت ترین وَرت رکھنے والے اور رسومات ادا کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جناب مودی نے اس موقع پر چھٹ میّا کی عقیدت میں بھکتی گیت بھی ساجھا کیے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے لکھا:

’’آپ سبھی کو مہاپرو چھٹ کی کھرنا پوجا کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ ورت رکھنے والے تمام تر افراد کو سلام! اس مقدس موقع پر، عقیدت اور تحمل کے اس مبارک موقع پر گڑ سے تیار کھیر کے ساتھ ہی ساتوِک پرساد کھانے کی روایت رہی ہے۔ میری تمنا ہے کہ اس مبارک موقع پر چھٹی میّا ہر کسی کو اپنا آشیرواد دیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=mOTEaLwwKK0

https://m.youtube.com/watch?v=fwX2g9jjo1o&pp=0gcJCR4Bo7VqN5tD‘‘

Related posts

سپریم کورٹ نے ہیرا گروپ سے گرفتاری اور رقم مطالبہ چارج ہٹایا سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نچلی عدالتوں میں اپنا مدعارکھنے کیلئے آزاد

www.journeynews.in

میوات ماب لنچنگ کے ملزم کی پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی خارج

www.journeynews.in

نئے آدھار ایپ کو لوگوں نے بڑے پیمانے پر اپنایا ، تین ماہ میں 21 ملین ڈاؤن لوڈ ہوئے

www.journeynews.in